براؤزنگ ٹیگ

#mexicaco

میکسیکو :انتخابی ریلی کے دوران میئر کا امیدوار قتل

میسکیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو کی گوریرو ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میکسیکو کی جنوبی گوریرو ریاست میں ایک انتخابی ریلی میں میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ الفریڈو کیبریرا کو کویوکا ڈی بینیٹیز قصبے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص انتخابی مہم کے موقع پر اس کے قریب آتا ہے اور فائرنگ شروع کردیتا ہے ۔ کیبریرا کے قتل نے 2 جون کو ہونے والے صدارتی، کانگریسی اور مقامی…

اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر

میکسیکو(پاک ترک نیوز) غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں درخواست دائر کر دی گئی۔ میکسیکو اور چلی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔ چلی کی وزرات خارجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چلی کسی بھی ممکنہ جنگی جرم کی تحقیقات کی حمایت کرتا ہے، چاہے وہ جنگی جرائم کا ارتکاب اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہو یا فلسطین کی طرف سے۔…

میکسیکو میں مسلح گینگ اور دیہاتیوں کے مابین تصادم میں 11ہلاک

میسکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) وسطی میکسیکو میں مسلح گینگ اور دیہاتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ وسطی میکسیکو کے ایک چھوٹے سے کاشتکاری والے قصبے کے مشتبہ گروہ کے ارکان اور رہائشیوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست میکسیکو میں سیکورٹی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کے دارالحکومت سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے Texcaltitlan میں ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میں سے آٹھ کا تعلق مجرمانہ سرگرمیوں…

میکسیکو ،ایک ہی روز فائرنگ کے 2واقعات میں 12پولیس اہلکاروں سمیت 22ہلاک

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو میں ایک ہی روز میں پرتشدد واقعات میں ایک درجن پولیس اہلکاروں سمیت 22افرادہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق صرف ایک روز میں وسطی اور جنوب مغربی میکسیکو میں تشدد کے واقعات میں ایک درجن پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نامعلوم حملہ آوروں نے گوریرو ریاست کی میونسپلٹی کویوکا ڈی بینیٹیز میں گشت پرمامور پولیس پر حملہ کردیا جس میں 11پولیس افسران ہلاک ہوگئے ۔رواں برس ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 340سے بڑھ گئی ۔ پراسیکیوٹر الیجینڈرو ہرنینڈز نے کہا کہ…

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو میں بپتسمہ کے دوران چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو میں مقامی حکام کے مطابق بپتسمہ کی تقریب کے دوران ایک چرچ کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ تامولیپاس ریاست کے شمال مشرقی ساحلی قصبے Ciudad Madero میں پیش آیا۔ حادثے کی جگہ پر فوجی اہلکاروں نے منہدم چھت کے نیچے زندہ افراد کیلئے کتوں اور دیگر آلات سے ریسکیو آپریشن کیا۔ تمولیپاس کے گورنر امریکو ولاریل نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو…

میکسیکو ،انسانی باقیات سے بھرے 45 تھیلے برآمد

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) مغربی میکسیکو میں پولیس ن ے انسانی باقیات سے بھرے 45بیگ برآمد برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے سات نوجوانوں کی تلاش کے دوران مغربی میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں ایک کھائی سے انسانی باقیات کے ساتھ کم از کم 45 بیگ ملے ہیں۔ انسانی باقیات سے بھرے تھیلے بڑے صنعتی مرکز گواڈالاجارا کے مضافاتی علاقے زاپوپن میں 40میٹر کھائی کے نچلے حصے میں ملے ہیں۔ ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاانسانی باقیات کے ساتھ پینتالیس تھیلے نکالے گئے ہیں جو…

میکسیکو ،بس حادثہ میں17 تارکین وطن ہلاک 13زخمی

میکسیکو سٹی(پاک ترک نیوز) میکسیکو میں بس حادثے کے نتیجے میں 17تارکین وطن ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ تارکین وطن کو لے جانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار ہوئی ۔بس میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے ۔بس حادثے کے نتیجے میں 13تارکین وطن زخمی بھی ہوئے ہیں ۔بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔ خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر…

"تھری امیگوز” کے نام سے مشہوربراعظم شمالی امریکہ کے تین بڑے ملکوں کاسربراہی اجلاس

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے 10 ویں شمالی امریکہ کے رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس میں مشترکہ اقتصادی ترقی اور نقل مکانی مرکزی نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے گذشتہ روز یہاں منعقد ہونے والے "تھری امیگوز" کے نام سے مشہوربراعظم شمالی امریکہ کے تین بڑے ملکوں کےسربراہی اجلاس میں پریس کو اپنے ابتدائی بیانات میں سہ فریقی شراکت داری کی تعریف کی گئی ہے۔ تینوں ملکوںکے سربراہان کا کہنا تھا کہ"ایک…

بائیڈن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کا پہلا دورہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کا پہلا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جنوری 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ میکسیکو سرحد کا پہلا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب امیگریشن کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدر پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔ دو برس قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صدر جو بائیڈن کا سرحد کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یہ ایک اس وقت سامنے آیا ہے، جب ملک کا قدامت پسند میڈیا بڑھتے ہوئے…

میکسیکو کی جیل میں قیدیوں میں خوفناک تصادم ،4ہلاک 8زخمی

میکسیکو(پاک ترک نیوز) امریکی سرحد کے قریب میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔دونوں جانب سے تیز دھار آلات، راڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ڈاکٹرز نے 4 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ 8 شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ خونی لڑائی میں ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جیل کے تھانے منتقل کردیا۔ میکسیکو میں ہی ایک فوڈ…

امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14اہلکار ہلاک

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکہ میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14اہلکار ہلاک ہو جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ امریکی ریاست میکسیکو میں ہوا ،گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر بلیک ہاک تھا تفصیلات کے مطابق کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 15 نیوی اہلکاروں میں سے 14ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں…

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ مزید 15 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔ ٹیکساس میں سان انتونیو کا علاقہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250…

فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے میزبان شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ امریکاکے شہر لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی جبکہ میکسیکوکے شہر میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری اور کینیڈین شہر وینکوور اور ٹورونٹو شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا،…

میکسیکو میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ ،جوائی کارروائی میں 10افراد ہلاک

میکسیکو(پاک ترک نیوز) وسطی میکسیکو میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 10مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور اہل کاروں پر گولیاں چلا دیں۔ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے بھاری اسلحہ کے علاوہ فوجی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ یہ واقعہ وسطی میکسیکو میں پیش آیا جہاں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے،…

میکسیکو کی ترسیلات زر پہلی بار 50 ارب ڈالر سے اوپر جانے کی توقع

میکسیکوسٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو کی ترسیلات زر میں پچھلے دو سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب 2021 کے اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعدپہلی بارانکی مجموعی مالیت 50 ارب ڈالر سے اوپر جانے کی توقع ہے۔اور اسی کے نتیجے میں یہ میکسیکو کی غیر ملکی آمدنی کے تقریباً تمام ذرائع کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان ترسیالت زر کی بھاری اکثریت امریکہ ہجرت کر جانے والے لوگوں کی جانب سے ملک میں اپنے خاندانوں کو بھجوائی جا رہی ہیں۔ جبکہ میکسیکو کی حکومت اس حوالے سے بے حد خوش ہے اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More