پومپیو کی کتاب میں ترکیہ کی داعش کے خلاف ناکامی کا دعویٰ درست نہیں۔ ترک وزیر خارجہ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہےکہ ترکی کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات فریب پر مبنی، مبالغہ آمیز اور منافقانہ ہیں۔
وزیر خارجہ نےجمعرات کے روز رالحکومت انقرہ میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرمودونائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حال ہی میں شائع ہونے وا لی سابق امریکی وزیر خارجہ کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں کئے گئے اس دعویٰ پر کہ ترک فوج کے پاس داعش کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں تھی جس کے بعد امریکہ نے PKK کے شامی ونگ YPG کے…