براؤزنگ ٹیگ

#militarycourt

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی تاہم فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملے پر فیصلہ جاری کریں گے جوکہ تھوڑی دیر میں…

سپریم کورٹ نے سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے 9 متفرق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔ سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل احمد حسین پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھنا چاہوں گا۔ بینچ سربراہ جسٹس اعجاز الاحسن نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More