خلائی دور بین جیمز ویب کام شروع کرنے کے لئے تیار
واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
ناسا کی خلائی دوربین جیمز ویب مکمل طور پر سیدھ میں آ گئی ہے اور اب کہکشاؤں کی اچھی طرح سے مرکوز تصاویرلینے کے قابل ہو گئی ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی نے کہاہےکہ ویب اسپیس آبزرویٹری کے بڑے آئینے مناسب طریقے سے ان آلات کو روشنی دے رہے ہیں جو خلا سے مکمل طور پر تصاویر کھینچ رہے ہیں۔
ویب کے ویو فرنٹ سینسنگ اور کنٹرولز پر کام کرنے والے سائنسدان سکاٹ ایکٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی سکوپ الائنمنٹ کی تکمیل سے انکی آدھی زندگی کی محنت بارآورہونےکے ساتھ، جیمز ویب اسپیس ٹیلی…