براؤزنگ ٹیگ

#minibudget

نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں ، منی بجٹ 4ماہ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28 فروری تک کا بنایا جائے گا۔ نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں نگران حکومت قانون کے مطابق 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ…

ضمنی بجٹ ، نور عالم خان حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں ضمنی بجٹ کے دور نور عالم خان حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوائیں مہنگی ہوگئی ہیں،15 روپے والی دوا اب سو روپے کی ملے گی۔واپڈا افسران کو آپ 13 سو یونٹ مفت دیتے ہیں اور غریب آدمی سے بل لیتے ہیں۔مفت یونٹ دینے کا سلسلہ بند کریں۔عوام کو لوڈ شیڈنگ کے سبب تنگ ہوتے ہیں اور افسر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔واپڈا افسران کو لاکھوں روپے تنخواہ ،گاڑی اور بیشمار مراعات دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں قرضے معاف کریں گے مگر سیلاب زدگان کے…

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مہنگائی میں پسی عوام پر منی بجٹ نافذ کردیا ۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق تاجروں پر بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا، تاجروں کے20 ہزار کم کے بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، 20 ہزار سے زائد بل کی صورت میں تاجروں کے بلوں پر 7.5 فیصد سیلز ٹیکس ہو گا، حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کے…

منی بجٹ ،1000سی سی سے زائد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پاک ترک نیوز) منی بجٹ کے پاس ہوتے ہی 1000سی سی اور اس سے زائد کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ قیمتوں میں 62ہزار روپے سے لے کر 234500روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ کار ساز فیکٹریوں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمت پر بیچنے کی ہدایت کر دی۔ پرانے سٹاک پر پرانی ریٹ لسٹ بھی بند کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کلٹس 1000 سی سی کار کی قیمت میں 76160 روپے سے 90880 روپے تک بڑھ گئی۔ کلٹس کار کی مختلف کیٹگری کی پرانی قیمت 1904000 روپے تھی جو بڑھ کر 1980160 روپے ہو گئی۔کلٹس کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More