براؤزنگ ٹیگ

#ministerofdefence

آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کوموصول ہوگئی،وزیر دفاع خواجہ آصف

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے۔ ٹویٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نےلکھا ہے کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے۔ انشاءاللہ باقی مراحل جلد طے ہو جائیں گے۔اس سے قبل خواجہ آصف نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم آفس کو سمری موصول ہونے پر تصدیق کر دی جائے گی۔ قبل ازیں وزیر دفاع…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ، آرمی چیف نے چینی وزیردفاع سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیردفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہارتشکر بھی کیا، جبکہ سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت…

عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں ،اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں اور دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمیں آج لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے مجبور کیا گیا تو وہ پہلے سے زیادہ سخت جنگ ہو گی۔ جس میں حزب…

یوکرین کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا ،فوج کو تیار رہنے کا حکم

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا، فوج کو روس کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ۔اپنے پیغام میں یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنگ کیلئے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر انتہائی جذباتی پوسٹ تحریر کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کے لہو کو گرما دیا۔وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہیں اور نقصانات…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More