براؤزنگ ٹیگ

#ministryofforeignaffairs

پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ،تاریخ طے نہیں ہوئی،دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں، ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے، پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ طے نہیں…

پاکستان اورایران کا کشمیراورغزہ پرمؤقف یکساں ہے : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا کشمیر اورغزہ پرمؤقف یکساں ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان ایران سربراہان کی ملاقات میں علاقائی اُمورزیربحث آئے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی لسٹنگ پر اپنا ردعمل دیا ہے، پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے…

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب…

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارت کے پاکستان میں دراندازی اور ماورائے عدالت قتل کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو…

بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کیا، تحقیقات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بشام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ بشام واقعے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، پاکستان…

شانگلہ میں دہشتگردانہ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے قریب شانگلہ کے مقام پر دہشت گردانہ حملے جیسے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے،اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے…

پاکستان کا ماہ رمضان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر…

غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ سکیورٹی کی خاطر کیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ سیکورٹی کی خاطر کیا۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے ہے۔ یکم نومبر سے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ دوست ممالک سے افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فلسطین کی…

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے…

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر احتجاجی ٹوئٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یورپی ملک سربیا میں تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستانی سفارتخانے کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے احتجاجی ٹوئٹ کیا گیا ۔ پاکستانی سفارتخانے کے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ’’مہنگائی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری حکام خاموش رہیں گے اور تین مہینے کی تنخواہ نہ ملنے کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔ فیسوں کی عدم ادائیگی پرہمارے بچے اسکولوں سے نکالے جارہے ہیں۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ سربیا میں پاکستانی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More