شمالی کوریا کا دو ماہ کے وقفے کے بعد پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ
سیئول(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے، تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعداپنا پہلا بیلسٹک میزائل کا سمندر میں آبدوز سے فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ فی الحال علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور اس کے بجائے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
امریکی انڈو پیسفک کمانڈ کے مطابق یہ لانچ اس وقت ہوا ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے گزشتہ ہفتے حکمران جماعت کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں - امریکہ یا…