براؤزنگ ٹیگ

#modeltown

عمران ریاض کو فراڈ کیس میں بری ،ایک اور مقدمے میں گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری نے یوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم کر دیا جبکہ پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں سماعت کی۔مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ پولیس نے عمران ریاض کو ایئرپورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں، تھانہ نشترکالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ…

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ، نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال…

نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، 4 سال بعد پارٹی آفس آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے 4 سال بعد پارٹی آفس میں سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم آج 4 سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن پہنچے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، انچارج سیکرٹریٹ انوشہ رحمان مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جبکہ سربراہ پی ڈی ایم نے شہباز شریف کو…

وزیر اعظم نے سیاسی صورتحال پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔مشاورتی آج ماڈل ٹائون میں ہوگا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ہفتے کو ان کی رہائشگا ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔ نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس…

مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلی کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر غور کے لیے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا، اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

معیشت ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس…

مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکائو مارچ ماڈل ٹائون سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکائو مارچ ماڈل سے روانہ ہو گیا۔ مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز قیادت کر رہے ہیں ۔ مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کا بڑی تعداد میں نکلنا ثبوت ہےحکومت فیل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اوران کی ٹیم لیگی شیروں کودیکھ کرپریشان ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اب یہ قافلے رکنے والے نہیںہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More