براؤزنگ ٹیگ

#modi

ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

شکاگو (پاک ترک نیوز) ایلون مسک نے بھارت کا ایک دورہ ملتوی کر دیا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنی تھی ۔ انہوں نے اپنی ٹیسلا کار ساز کمپنی کی ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور کہا کہ اس کا مقصد اس سال کے آخر میں اس دورے کو دوبارہ شیڈول کرنا ہے۔ مسک نے اپنے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا، "بدقسمتی سے، ٹیسلا کی بہت بھاری ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ بھارت کا دورہ موخر کیا جائے، لیکن میں اس سال کے آخر میں دورہ کرنے کا بہت زیادہ منتظر ہوں۔ روئٹرز نے ہفتے کے روز اس…

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے،ممتابینرجی نے جعلی پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کردیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کر دیا۔ ممتا بینرجی کاکہنا ہے کہمودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا۔پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا۔ پوری پلاننگ کے ساتھ 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا۔مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ممتا بینرجی کے انکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی۔مودی نواز گودی میڈیا نے ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔ ماضی میں کانگریس رہنما…

بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے مودی سرکارکی کھوکھلی ترقی کے دعوے بے نقاب کردیئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مودی سرکار کی کھوکھلی ترقی کے ڈھکوسلے بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے بے نقاب کر دیے۔رواں سال بھارتی ریلوے میں حادثات کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی۔ ریلوے حادثات کی عالمی تاریخ میں بھی بھارت پیش پیش،2023 میں مختلف ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی۔حادثات کی بنیادی وجوہات غیر معیاری ٹیکنالوجی، پٹڑیوں کی قدیم ساخت اور حد سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا قرار دیا گیا ۔ مودی کی فخریہ پیشکش وندے بھارت ایکسپریس افتتاح کے پہلے مہینے ہی 4 حادثات کا شکار ہوئی۔انسانی…

یورپی پارلیمنٹ نے مودی کی ہندوتواحکومت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

پیرس (پاک ترک نیوز) یورپی پارلیمنٹ نے مودی کی ہندوتوا( BJP/RSS) حکومت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، منی پور میں عیسائیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کیخلاف منظور کی گئی قرارداد میں ہوشربا انکشافات ۔ قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر جیسا گھناؤنا کھیل منی پور میں بھی کھیلنا چاہتی ہے ۔ کشمیریوں کی طرح مسیحی قبائل کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کیلئے آگ اور خون کے دریا بہائے گئے ۔ گرجا گھروں میں گھس کر مقدس بشپ تشدد کا نشانہ بنائے گئے راہباؤں کی عصمت دری کی گئی۔مسیحی کش…

مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا

نئی دہلی (پاک تر ک نیوز)مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا ،4 سال بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کو بالآخر نمبر لگ گیا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کی سنوائی کے لیے سنیئر ترین ججوں پر مشتمل پانچ رکنی بنچ بنا دیا۔ بنچ منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کےلئے پیٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے…

مودی سرکاری کی مسلم دشمنی عروج پر ،ایک اور تاریخی مسجد شہید

نئی دہلی(پاک ترک نیوز)بھارت میں مودی سرکار کی مسلم دشمنی عرو ج پر ،ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا ۔بھارتی ریاست اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا گیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ…

بھارتی کانگریس رہنما پر لوگوں کو مودی کے قتل پر اکسانے کا مقدمہ درج

بھوپال (پاک ترک نیوز) بھارتی کانگریس رہنما پر لوگوں کو مودی کے قتل پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کانگریس کے ایک علاقائی رہنما کے خلاف لوگوں کوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےقتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راجہ پتیریا کی ایک ویڈیو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدیدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں راجہ پتیریا یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ آئین کو بچانے کے لیے مودی کو قتل…

بھارتی سیاست اور پرشانت کشور

سلمان احمد لالی بھارتی سیاست پر ایک طویل عرصے سے گہری نظر اور مشاہدے کے بعد بہت سی بھارتی سیاسی شخصیات ایسی ہیں جن کا کردار، انکی سیاسی بصیرت اور شخصیت بہت متاثر کن لگی۔ لیکن ان تمام روایتی شخصیات میں ایک غیر روایتی شخصیت ایسی ہے جس نےبھارتی سیاست کو اس حد تک متاثر کیا کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اور وہ شخصیت پرشانت کشور کی ہے۔ پرشانت کوئی سیاستدان نہیں ہے بلکہ وہ خود کو ایک الیکٹورل کنسلٹنٹ کے طورپرمتعارف کرواتے ہیں۔ انکی سب سے پہلی خوبی ووٹر کی نبض سے واقف ہونا اور انتخابات کو…

کشمیر فائلز: بھارت ٹوٹ جائے گا؟

تحریر :سلمان احمد لالی حال ہی میں بالی ووڈ فلم کشمیر فائلز نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں اگر میں رد عمل دوں تو اسے تین جملوں میں ایسے بیان کروں گا: حقائق کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش، مسلمانوں کومن حیث القوم دہشتگرد دکھانے کی ناکام کوشش اوربھارت میں نفاق کا بیج بونے کی کسی حد تک کامیاب کوشش۔ یہ فلم 1989میں وادی میں تحریک آزادی کے بعد کشمیری پنڈتوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت کی کہانی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعہ بہت دلخراش ہے اس میں صعوبتیں بھی…

بھارت میں ریاستی انتخابات:کیا بی جے پی ناقابل شکست ہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی بھارت میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ایک بات واضح ہوچکی ہےکہ ملک میں دائیں بازوکے سیاسی رجحانات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے اور بھارت اپنی سیکولر شناخت سے بہت دور ہوچکا ہے۔پانچ میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کی فیصلہ کن جیت نے ثابت کردیا کہ 2024میں بھی اپوزیشن کی دال گلنے والی نہیں۔ بالخصوص سب سے بڑی ریاست اتر پردیشن میں مسلسل دوسری مرتبہ فتح حاصل کرنا بھارتی سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا واقع ہے کیوں کہ یہ ریاست دوسرا موقع نہ دینے کی شہرت کی…

مودی سرکار نے 35پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں مودی سرکار نے تنقید سے گھبرا کر 35پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی سرکار نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرنے پر 35پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے ۔جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی…

مودی حکومت نے مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمدکردیئے

کولکتہ(پاک ترک نیوز) مودی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان کے ساتھ اب عیسائیوں کوبھی انتہاپسندی کا سامنا ہے ۔ مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔ ممتا بینرجی نے مدرٹریسا…

مودی کا متنازع قوانین واپس لینےکااعلان

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث نریندر مودی نے متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میں مودی نے نہ صرف متنازع زرعی قوانین واپس لینے کااعلان کیا بلکہ عوام سے معافی بھی مانگی، کہا کہ کسانوں سے درخواست ہے احتجاج ختم کردیں۔ متنازع قوانین واپس لینے پر بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندرسنگھ نے مودی کاشکریہ ادا کیا جبکہ متحدہ کسان مورچہ کے رہنماؤں نے کسان مخالف قوانین کی واپسی کے اعلان کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More