براؤزنگ ٹیگ

#moneylondring

مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری قرار دے دیا۔ لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ہے۔مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں، جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے…

وزیراعظم کے صاحبزادہ سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں بری

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دئیے۔ جج بخت فخر بہزاد نے سوال کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟، ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی، سربراہی ڈاکٹر رضوان نے کی تھی۔ جج بخت فخر بہزاد نے پوچھا کہ ایف آئی اے نے…

سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہزاد کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سلیمان شہباز پیش ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں…

برازیل ،کرپشن پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لولا نے 2003 سے 2010 تک…

ایف آئی اے نے مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ پر مقدمہ درج کرلیا۔کیس میں مونس الہی کے دو مبینہ فرنٹ مینز نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی الائنس شوگر مل میں شیئر ہولڈر ہیں۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نوازبھٹی اور مظہر اقبال دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد کرتے تھے. ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات میں ٹھوس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More