براؤزنگ ٹیگ

#monsoon

اگلا مون سون سپیل 31جولائی تا 6 اگست تک،نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا ۔این ای او سی اجلاس کی صدارت قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ،ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں فلیش فلڈنگ کیوجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی…

سیلا ب نے تباہی مچا دی ،متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں

لاہور (پاک ترک نیوز) مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل نے تباہی پھیلادی، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ۔راجن پور میں کوہ سلیمان کے سیلابی ریلوں سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔ملتان، اوچشریف اور جھنگ کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے…

مون سون کا آغاز دو روز بعد، رواں سال سیلاب کا خطرہ، 10سے30فیصد زیادہ باشوں کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعرات سے پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں بارشوں کے ساتھ پاکستان میں مون سون کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ اس سال ملک کے مختلف علاقوں میں 10سے 30فیصد تک زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابقملک میں30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More