یورپی یونین نے 2022میں 10لاکھ افراد کو نئی شہریت دی۔ اعداد وشمار جاری
برسلز (پاک ترک نیوز)
سال2022 میں 989 000 لوگوں نے یورپی یونین کے ملکوں کی شہریت حاصل کی جہاں وہ رہتے تھے۔یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں تقریباً 20فیصد یا163 100 افراد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے یوروسٹیٹ کے ذریعہ شائع کردہ شہریت کے حصول کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق2022میںزیادہ تر نئی شہریتیں اٹلی کی طرف سے دی گئیں۔جن کی تعداد213 700تھی ۔ جویورپی یونین کی کل تعداد کا 22فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر اسپین نے 181800افراد کو شہریت دی جو یورپی یونین کا 18فیصد ہے۔اور تیسرے نمبر پر جرمنی…