براؤزنگ ٹیگ

#moon

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22مارچ کو پشاور میں ہو گیا

پشاور(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس 22 مارچ بروز بدھ (بمطابق 29 شعبان) بعد نماز عصر صوبائی اوقاف پشاور ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات بشمول وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں منعقد ہونگے۔

رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس میں پہلی اور آخری بار آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند رات 12 بج کر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجیئنر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ آج رات چاند 89.5ڈگری کے ساتھ 7بج کر 43منٹ پر مکہ کے آسمان پر نظر آئے گا۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس کے علاوہ دیگر چمک دار ستارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ متعین کرنے کا…

ناسا کو اورین کیپسول چاند کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کر کے بحرالکاہل میں پیراشوٹ کے ذریعے اتر گیا

کیپ کیناویرل (پاک ترک نیوز) ناسا کے اورین کیپسول نےچاند تک جانے کا آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد میکسیکو سے دور بحرالکاہل میں پیراشوٹ کرتے ہوئےاپنی پرواز کا اختتام کیا ہے جس سے آئندہ پرواز میں خلابازوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اورین کیپسول ماچ 32، یا آواز کی رفتار سے 32 گنا رفتار سے فضا سے ٹکرا گیا۔ اور کیپسول نے گواڈیلوپ جزیرے کے قریب باجا کیلیفورنیا کے مغرب میں گرنے سے پہلے 5,000 ڈگری فارن ہائیٹ (2,760 ڈگری سیلسیس) کے درجہ حرارت کو برداشت کیا۔امریکی بحریہ کے ایک…

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ،پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نظر آئے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج لگے لگا ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نظارہ کیا جا سکے گا ۔ پاکستان میں جزوی جبکہ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جا سکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج لگے گا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نظارہ کیا جائے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پچاس منٹ کیلئے ہو گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نظارہ کیا جا سکے گا. کوئٹہ میں 5 بجکر…

انسان کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کا امریکی منصوبہ ، ناسا طاقتور ترین راکٹ ہفتہ کو خلا میں بھیجے گا

کیپ کنیورل (پاک ترک نیوز) امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نےپہلی کوشش کی ناکامی کے بعدہفتہ کے روز پھر سے آرٹیمس مشن کے تحت جدید راکٹ خلا میں بھیجنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناسا کے اب تک کےسب سے طاقتور راکٹ کی پرواز پیر کو تکنیکی مسائل کی بنا پر نہیں ہو سکی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی اڑان کے امکانات کو بھی موسم کے حوالے سے رپورٹس نے دھندلا دیا ہے اور پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس روز سازگار موسم کے امکانات صرف 40 فیصد تک ہو سکتے ہیں جبکہ ادارے کا بھی کہنا ہے کہ ابھی کچھ…

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نئے اسلامی سال 1444ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کریں گے ۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا جب کہ نئے اسلامی سال کے آغاز کا شرعی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں…

عوام 29جون کو ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور اپنی گواہی بھی درج کروائیں، سعودی سپریم کورٹ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ام القری کلینڈر کے مطابق بدھ 29جون کو 30ذوالقعدہ ہے اس لئے عوام ملک بھر میں ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور اپنی گواہی کا اندراج بھی کروائیں۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ منگل 31 مئی کو تھا مگر رویت ہلال ثابت نہ ہونے کے باعث مذکورہ دن کو شوال کا 30 واں دن قرار دیا گیا تھا اور بدھ یکم جون کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ قرار دی گئی تھی۔ اس بنا پر سپریم کورٹ عوام الناس سے…

مسلمان 2030میں دو مرتبہ رمضان المبارک کے روزے رکھیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ماہر فلکیات خالد الذقاق کا کہنا ہے کہ مسلمان 2030میں دو بار رمضان المبارک کے روزے رکھیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری ادوار جبکہ عیسوی کیلنڈر سورج کے گردزمین کے گردش کی نشان دہی کرتا ہے۔ رمضان ایک عیسوی سال میں قریباً ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔ ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز5 جنوری 2030کے آس پاس ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا۔اس طرح سے مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر تقریباً 36 دن روزے رکھیں گے۔ آخری بارایسا…

ٹویوٹا کا چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے کا اعلان کردیا ۔گاڑی اسی دہائی کے آخر میں لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ معروف کار ساز کمپنی کا جاپانی سپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔ مشترکہ طور پر بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے…

چینی خلائی مشن نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت کر لئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے خلائی مشن چینگ نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد کو دریافت کرلیا ہے ۔ چینی خلائی مشن نے چاند پر پانی کے مالیکیولز یا ہائیڈروآکسل کو دریافت کیا ہے جو ایچ 2 او جیسا کیمیکل ہے۔ ماہرین نے تجزیہ کیا ہے کہ چاند کی سطح پر پانی فی ملین 120 حصوں سے کم ہے، جس کے مطابق چاند کی سطح زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ خشک ہے۔ دہائیوں تک سائنسدانوں کا ماننا تھا کہ چاند مکمل طور پر خشک ہے، اس وجہ سے سورج کی سخت ریڈی ایشن کے باعث پانی کے مالیکیولز کو کسی قسم کا تحفظ نہیں ملتا۔امریکی…

چاند پرپراسرارجھونپڑی دریافت

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چینی خلائی گاڑی نے چاند پر پراسرار جھونپڑی دریافت کرلی۔خلائی گاڑی نے جھونپڑی کی تصاویرخلائی ایجنسی کو بھیجی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکورچیز کودیکھا جاسکتا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ چین کی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند کی سطح پرگشت کرتی خلائی گاڑی نے دور درازعلاقے میں ایک چھونپڑی نما چیز دریافت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جھونپڑی سمجھی جانے والی چیزبڑا پتھریا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا ہوسکتا ہے۔ چین نے3سال قبل خلائی گاڑی چاند کے دور…

صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل ہوگا ، پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل ہو گا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 28منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا ۔ اسے اکیسویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن کہا جا رہا ہے۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔19 نومبر کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔اس چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 23 سیکنڈ ہوگا جو اسے موجودہ (اکیسویں) صدی کا طویل ترین چاند گرہن بھی بنائے گا۔ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے…

چاند پر موجود آکسیجن 8ارب انسانوں کیلئے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساؤتھ ویلز(پاک ترک نیوز) آسٹریلوی سائنسدانوں نے دعوی کیاہے کہ چاند کی سطح پر موجود مٹی ، چٹانوںاور پتھروں میں آکسیجن کی اتنی مقدار موجود ہے جو 8ارب انسانوں کیلئے ایک لاکھ سال کیلئے کافی ہو گی۔ نیو ساؤتھ ویلز کی سدرن کراس یونیورسٹی میں سوائل سائنس کے ماہر، جان گرانٹ کا یہ مضمون ’’دی کنورسیشن‘‘ ویب سائٹ پر حال ہی میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے چاند کےلیے مختلف عالمی اور علاقائی منصوبوں کا تذکرہ کرنے کے علاوہ چاند پر موجود آکسیجن کی مقدار کا بھی اندازہ پیش کیا ہے۔ چاند کی سطح پر پھیلی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More