جاپان کی پہلی قمری گاڑی کیریئر راکٹ سے الگ ہوگئی، چار ماہ بعد چاند کے مدار میں داخل ہو گی
ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
جاپان کی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے اعلان کیا ہے کہ جاپان کا پہلا قمری پروب اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ دی مون (سلم) ایچ 2اے کیریئر راکٹ سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوگیا ہے۔چاند کا ماڈیول جنوب مغربی جاپان میں تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کے 47 منٹ بعد معمول کے مطابق الگ ہوگیا۔ جاپانی ماہرین کے مطابق سلم جنوری یا فروری 2024 میں چاند پر اترنے کے لیے تین سے چار ماہ میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔اس سے پہلےناموافق موسمی حالات کی وجہ سے قمری ماڈیول کی…