براؤزنگ ٹیگ

#mosad

ترکیہ : موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار 18افراد رہا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میںگرفتار57افراد میں سے 18افراد کورہا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے پراسیکیوٹر نے موساد کے مقدمے میں قید 57افراد کی سزا مانگی تاہم عدالت نے 18گرفتار افراد کو رہا کردیا ۔ ایک پراسیکیوٹر نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 57 مدعا علیہان کو 12 سال تک قید کی سزا کی درخواست کی ہے جب کہ عدالت نے 18 ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔ گرفتار افراد پر ترکیہ میں فلسطینی کارکنوں اور…

ترکیہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں7 ملزمان گرفتار

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں پولیس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو معلومات بیچنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ایک کرائے کے جاسوس سمیت 7 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی پر گرفتار کیا گیا ہے۔کرائے کا جاسوس سابق سرکاری ملازم تھا اور وہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ کی کمپنیوں اور ترک عہدیداروں کی معلومات ٹریکنگ آلات نصب کرتے ہوئے حاصل کر رہا تھا اور ان کی نگرانی میں مصروف تھا۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق استنبول میں پولیس نے ایک گھر میں چھاپے کے…

ترک سیکورٹی فورسز نے موساد کیلئے کام کرنے کے الزام میں مزید سات افراد گرفتار کر لئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں پولیس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے لئے مقامی اہداف کی نگرانی اورمعلومات جمع کرنے کے شبے میں مزید سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کو پولیس اور ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کی ایک مشترکہ کارروائی میں استنبول اور ایجین صوبے ازمیر میں چھاپوں کے بعد حراست میں لیا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارےنے نامعلوم سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہےکہ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اہداف کی…

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 4 افراد کو پھانسی دیدی

تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 کرد باشندوں کو پھانسی دے دی۔ تہران میں پژمان فاتحی، محسن مظلوم، محمد فرامرزی اوو وفا آذربار نامی قیدیوں کو علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ایران کی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جاسوسی تنظیم موساد سے وابستہ ان چاروں افراد کو اصفہان میں وزارت دفاع کے ایک اہم سیکیورٹی مرکز پر 23 جولائی 2022 کو بم دھماکا کرنا تھا۔ان چاروں کی خدمات اسرائیل نے ایک کرد تنظیم کے ذریعے حاصل کی تھیں اور تربیت…

اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری صرف پہلا قدم ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری ‘صرف پہلا قدم’ ہے۔ انقرہ میں ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی MIT کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر اردون نے کہا کہ موساد کے مبینہ جاسوس گروپ کے خلاف ترکیہ کی کارروائی نے اسرائیل کو شدید حیران کر دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ صرف انتظار کرو یہ صرف پہلا قدم ہے آپ ترکی کو جان لیں گے۔انہوں نے مزید اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف نئی…

ترکیہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100مشتبہ افراد سے تحقیقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر دفاع یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100سے زائد مشتبہ افراد سے تحقیقات کی گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر انصاف یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین تحقیقات میں ملک میں اسرائیل کی موساد کی جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یلماز تنچ نے کہا کہ 12 افراد کو مطلوب ہے جبکہ تفتیش کرنے والوں کی کل تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔…

ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 7جاسوس گرفتار

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 7جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے تعاون سے 56 کارندوں کے ایک جاسوسی حلقے کا پردہ فاش کیا جو مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے جاسوسی کر رہے تھے۔یہ افراد مبینہ طور پر ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جس کی نگرانی تل ابیب میں مقیم موساد کے نو کارندے کررہے تھے اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ایجنٹس نے مبینہ طور پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More