براؤزنگ ٹیگ

#motorcycles

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر

لاہور (پاک ترک نیوز) ہیملٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر ،لاہور ہائیکورٹ کا موٹر سائیکل سواروں پر ہیملٹ نہ پہننے والوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف…

حکومت نے کم آمدن والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی بارے کوئی مشاورت نہیں کی:آئی ایم ایف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق سکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس سکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، سکیم کے غلط…

سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 383 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سمیت دیگر ٹریفک جرائم پر ملک بھرمیں کی جانے والی کاروائیوں میں 383موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا سنگین ٹریفک جرم ہے۔موٹر سائیکل کے کاغذات نہ رکھنا، لائسنس اور ضوابط کی پابندی کرنا موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی ضروری ہیں۔جس طرح ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہوتے…

عوام کی سستی سواری غریب کی پہنچ سے باہر

لاہور(پاک ترک نیوز) غریبوں کی سواری موٹر سائیکل بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ۔موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی ،یاماہا اور ہنڈا سمیت موٹر سائیکلوں کی قیمت سال 2022 میں آسمان پر جا پہنچی۔ روا ں برس70 سی سی کے سستے موٹر سائیکل ہوں یا 150 سی سی موٹر سائیکل سب کی قیمتوں میں ہر کچھ ہفتے بعد اضافہ کیا جاتا رہا۔ سب سے زیادہ اضافہ یاماہا کی موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں دیکھا گیا۔ یاماہا کمپنی نے رواں برس کے دوران11 بار قیمتوں میں…

ہونڈا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور (پاک ترک نیوز) ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ موٹر سائیکل کی قیمتو ں میںاضافہ 5ہزار سے لیکر 6ہزار چار سو روپے تک کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف جاپانی برانڈ اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلو ں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے کے بعد 121،500 روپے ہو گئی جبکہ اس کی پرانی قیمت 1 ایک لاکھ 16 ہزار پانچ سو روپے تھی۔ کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6 ہزار چار سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کی نئی قیمت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More