براؤزنگ ٹیگ

#muhammadbinsalman

چینی صدر آج سعودی عرب پہنچیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) چینی کے صدر شی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے ۔ چینی صدر تین روزہ دورہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اپنے دورے کے دوران ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب…

ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ماسٹر پلان جاری

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ماسٹر پلان جاری کر دیا ہے۔ دنیا کا یہ سب سے بڑا ائرپورٹ 57مربع کلو میٹر رقبہ پر محیط ہو گا۔ سعود ی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جو اقتصادی و ترقیاتی کونسل اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کے بھی سربراہ ہیں نےکہا ہےکہ کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر سے ریاض دنیا بھر کے لیے ٹرانسپورٹ، تجارت و سیاحت کا انٹرنیشنل فرنٹ گیٹ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کا نیا ایئر پورٹ مشرق اور…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پربات چیت

قاہرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقا ت ہوئی ۔ ملاقاتوں میں دونوں رہنمائوں نے برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی جڑیں مشترکہ عقیدے ثقافت و اقدار کی لازوال روایت میں گہری ہیں، پاکستان کے عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بے حد احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے مملکت میں کام کرنے والے…

سعودی ولی عہد کی ثالثی، روس نے دو امریکیوں سمیت دس غیر ملکی قیدی رہا کر دئیے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کامیاب کوششوں کے نتیجے میں روس، یوکرین جنگ کے 10 قیدیوں کورہا کردیا گیا ہے۔جنہیں روس سے لے کر ایک خصوصی طیارہ سعودی دارالحکومت الریاض پہنچ گیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد ان قیدیوں کی رہائی کے لیے کریملن اور یوکرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے۔ان کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتا طے پایا ہے۔ اسکے تحت پانچ برطانوی شہریوں ، ایک مراکشی ، ایک سویڈش ، ایک کروٹ اور دو امریکیوں…

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ،دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع، ولی عہد سعودیہ عرب، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔وزیرِ اعظم نے خادم الحرمین شریفین، عزت مآب بادشاہ سلمان بن عبدلالعزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ وزیرِ اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ولی عہد سعودی عرب عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو پجھترویں (75th) یومِ آزادی پر مبارکباد پیش…

امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب پہنچ گئے ،شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقاتیں

جدہ(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ۔ امریکی صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں ۔ امریکی صدرمشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورروابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ترکی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

انقرہ/ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب اور ترکی دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں دفاعی تعاون سے متعلق معاہدے موثر کرنے، عدلیہ میں تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر متفق ہوگئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ترکی کے اختتام پر بدھ کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساںاداروں کے مطابق سعودی، ترک رابطہ کونسل کو موثر کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں دونوں ملکوں نے اس خواہش کا اظہار…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ترکی پہنچ گئے

انقرہ(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان ترکی پہنچ گئے ہیں ۔ترکی پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسی کے امور اور دنیا بھر سمیت خطہ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی، معاشی اور سیاحت سیمت دیگر شعبہ جات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل ترک صدر اپریل میں سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کرچکے ہیں…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی جائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ترکی جائیں گے ۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعدسعودی ولی عہد کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر ترک اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More