براؤزنگ ٹیگ

@multan

ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر فلور ملز کی جانب سے آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سپلائی بند ہونے سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ آل پاکستان فلورملز…

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

لاہور(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔ ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔ نذیر احمد…

بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، عبد الرزاق

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے۔ عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں بابر کو بطور کپتان کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا۔ انہوں نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔ عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ…

ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، داماد اور گھریلو ملازمین گرفتار

ملتان(پاک ترک نیوز) ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر داماد اور گھریلو کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا۔ جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی…

مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ٹکٹ جاری ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز کا نام شامل نہیں، لاہور کے حلقوں کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،…

پی ایس ایل 9کا شیڈول تیار ،آغاز 17فروری سے ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ایونٹ کا آغاز 17فروری سے ہوگا ۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔کراچی میں 11 جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔ لیگ کے 6 میچ اور ایک کوالیفائر دن کے وقت…

شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے عدالت سے رجوع

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں بیرسٹر تیمور ملک نے درخواست دائر کی جس میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی، مہربانو قریشی، بیرسٹر تیمور ملک اور ان کے وکیل مہر ضمیر حسین سنڈھل کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کروانے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نا کی…

رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

رحیم یار خان (پاک ترک نیوز) ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 میں ایکسپلو ریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، جہاں (ماڑی ایسٹ بلاک) کا 100 فیصد حصہ دار اور واحد آپریٹر او جی ڈی سی ایل ہے۔کمپنی نے 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی تھی جس کے بعد گیس کے ذخائر برآمد ہوئے۔ کنویں سے ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی…

ایشیا کپ: شاہین بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

ملتان(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دینے کیلئے ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم رات تین بجے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو کیلئے روانہ ہوئی، پاکستان کی ٹیم کل سے پالے کیلے سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کی کرکٹ ٹیم کو 238 رنز سے شکست دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 342 رنز بنائے جبکہ…

ایشیا کپ ،پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

ملتان (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نیپال کیخلاف لڑکھڑا کر سنبھل گئی ۔ ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنا لئے ۔ کپتان بابر اعظم 16جبکہ محمد رضوان 24رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، امام الحق 5 پر پویلین لوٹ گئے ، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔…

ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان (پاک ترک نیوز) میگا ایونٹ ایشیا کپ کا آغاز ہوگیا ،پاکستان نے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر نیپال کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ملتان میں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قوم کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ایک خشک، چمکدار وکٹ ہے۔ تو، وہ پہلے بلے بازی کریں گے۔ کہتے ہیں کہ اپنی ٹیم کے ساتھ پراعتماد ہیں، اس لیے انہوں نے گزشتہ روز اپنی الیون کا اعلان کیا۔ کوئی اضافی دباؤ نہیں، بس اپنی…

آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ ایشیاکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

ملتان(پاک ترک نیوز) معروف پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان…

ایشیا کپ ،کل افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبان میں ہونیوالے ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال ملتان میں مد مقابل ہوں گے ۔روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 2ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی…

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے 17رکنی سکواڈ میں ایک تبدیلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد حارث، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم…

وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کیلئے فوج ،رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔ ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل…

پچھلی حکومت انسانیت کی خدمت کی بجائے انتقامی سیاست کرتی رہی، وزیراعظم

ملتان(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت انسانیت کی خدمت کی بجائے انتقامی سیاست کرتی رہی۔ وزیرِاعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیرِاعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرکے بربادی کی، گزشتہ 4 سال شدید غفلت برتی گئی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دکھی انسانیت اسپتال کی تکمیل کے انتظار میں تھی لیکن پچھلی حکومت…

اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از وقت حج فلائٹ آپریشن مکمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت اپریٹ ہوئیں۔79 پروازوں کے ذریعے 26000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے چلائیں۔سعودی حکام نے منصوبہ کامیاب بنانے میں پاکستان کی معاونت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سی اے اے مزید 11 ہزار زائرین نجی پروازوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ارض مقدس روانہ…

پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

ملتان(پاک ترک نیوز)ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا…

پہلی حج پرواز 21مئی کوروانہ ہو گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پہلی حج پرواز 21مئی کو روانہ ہوگی جبکہ حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 4جولائی سے شروع ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔حج پروازوں کا آغاز 21مئی سے ہوگا،حجاز مقدس سے واپسی 4جولائی سے شروع ہوگی۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں۔ عازمینِ حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور…

پی ایس ایل 8 فائنل، قلندرز کا سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز ملتان نے سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل کی تاریخ 19 مارچ بروز اتوار رکھی گئی تھی۔ تاہم لاہور میں خراب موسم اور ممکنہ طور پر ہونے والی بارش کے باعث پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 18 مارچ بروز ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریزرو ڈے کے طور پر سوموار کا دن رکھا گیا ہے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More