براؤزنگ ٹیگ

@multan

ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی: شاہ محمود قریشی

ملتان (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو اس وقت وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے…

آرمی چیف آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

آج آرمی سیلاب آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے کراچی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ اوربلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب سےمتاثرہ سندھ اوربلوچستان کےعلاقوں کادورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے اور متاثرہ علاقوں میں…

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔انگلش ٹیم پہلی بار راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9سے 13دسمبر تک ملتان میں ہوگا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کراچی کرے گا ۔آخری ٹیسٹ میچ 17سے 21دسمبر تک ہو گا۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم 7ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی…

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

لاہور(پاک ترک نیوز) ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ میں20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔…

سیلا ب نے تباہی مچا دی ،متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں

لاہور (پاک ترک نیوز) مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل نے تباہی پھیلادی، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ۔راجن پور میں کوہ سلیمان کے سیلابی ریلوں سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔ملتان، اوچشریف اور جھنگ کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے…

دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی ۔ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق انگلینڈ کی سکیورٹی ٹیم اپنے دورہ کے دوران ہوٹل کے اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ انگلش بورڈ کی سکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ سٹیڈیم…

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 7ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ستمبر میں پاکستان آئے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے لیے میچز لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غورکر رہاہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم واپس وطن روانہ ہو گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچی جہاں سے وہ اپنے وطن کیلئے روانہ ہو گئی۔ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کی سخت گرمی نے مہمان کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مضبوط حریف پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ پاکستان نے سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ آل…

پاک ونڈیز آخری ون ڈے کل ،شاہین وائٹ واش کیلئے پرعزم

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا ۔ شاہین کالی آندھی کیخلاف وائٹ واش کیلئے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے وائٹ واش کو ہدف بنا لیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 120 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے، مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے…

پہلا ون ڈے ،ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان(پاک ترک ن یوز) پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے۔مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا قومی ٹیم میں ڈیبیو ہوا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے میچ آج ملتان سٹیڈیم میں 4 بجے ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ 10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ…

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تفصلا ت کے مطابق گرین شرٹس اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم نے مہمانوں کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی، ملتان کی شدید گرمی میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں شام 4 بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا ویسٹ انڈیز 16 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے میچ کھیلے گی، 2006 میں ہونے والی سیریز…

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے ملتان پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر چار بجے شروع ہو گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ بابراعظم کی قیادت میں قومی کھلاڑی آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔تین روزہ تربیتی کیمپ میں بھرپور…

راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی ،پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل

لاہور(پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی۔ باضابطہ اعلان آج شام کیا جائے گا۔ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

تحریک انصاف آج ملتان میں میدان سجائے گی ،کپتان خطاب کریں گے

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج ملتان میںجلسہ کرے گی ۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے ۔شر پسندوں نے شہر میں پی ٹی آئی کے لگے بینرز پر سیاہی پھینک دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلسہ کیلئے پنڈال سج گیا ۔ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا،جلسہ گاہ کے اطراف پنافلیکس اور پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ فضا پارٹی کے گیتوں سے گونج رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان ابھی سے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ دوسری جانب قاسم باغ سٹیڈیم میں عمران خان کے جلسے سے قبل…

پی ایس ایل 7،دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سلطانز اور زلمی مد مقابل

لاہور( پاک تر ک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گا ۔ دوسر مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا۔ زندہ دلان لاہور کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل7کے دوسرے مرحلے کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آغا ہونے ج رہاہے۔ٹورنامنٹ کی اب تک ناقابل شکست ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں انتظامیہ نے…

سارو عمران پہلی خواجہ سرا ایم فل اسکالر

ملتان (پاک ترک نیوز) سارو عمران پہلی خواجہ سرا ہیں جو ایم فل سکالر بن گئیں۔ خواجہ سرا سارو عمران نے ایم فل کی ڈگری بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے حاصل کر لی،سارو عمران کا مقالہ خواجہ سراہ افراد کی معاشی بہتری پر تھا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی پہلی خواجہ سراہ سارو عمران نے ایم فل ان کامرس ود سپیشلائزیشن ان انٹرپرینیورشپ کی ڈگری ملتان یونیورسٹی سے حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ یہ ڈگری انہیں ڈاکٹر آصف یٰسین نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران دی،خواجہ سرا سارو عمران اب خواجہ سرا افراد کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More