براؤزنگ ٹیگ

#mumbai

پاکستان برآمدات میں اضافے کے باعث بھارتی باسمتی چاول کی مانگ میں کمی کا امکان

ممبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان برآمدات میں اضافے کے باعث بھارتی باسمتی چاول کی مانگ میں کمی کا امکان ہے ۔ صنعت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ریکارڈ بلندی کے قریب پہنچنے کے بعد 2024 میں ہندوستان کے باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی کا امکان ہے، کیونکہ حریف پاکستان پیداوار میں بحالی کے درمیان اناج کو مسابقتی قیمتوں پر پیش کر رہا ہے۔ ایران، عراق، یمن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور امریکہ جیسے ممالک کو ہندوستان اور پاکستان چاول کی طویل اناج کی پریمیم قسم کے برآمد کنندگان ہیں، جو اپنی خوشبو کے…

ممبئی :رام مندر افتتاح پر فرقہ وارانہ تصادم کے بعد مسلمانوں کی دکانوں مسمار

ممبئی (پاک ترک نیوز) ممبئی میں انتظامیہ نے رام مندر کے افتتاح کے بعد فرقہ وارانہ تصادم کے بعد مسلمانوں کی دکانوں کو مسمار کردیا ۔ ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں حکام نے اس ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کھولے گئے ایک منقسم ہندو مندر کی وجہ سے فرقہ وارانہ تصادم کے بعد مسلمانوں کی ملکیت والے کئی عارضی دکانوں کو توڑ دیا ہے۔ اتوار کو ممبئی کے کچھ حصوں میں معمولی جھڑپیں ہوئیں، جس میں ایک واقعہ بھی شامل ہے جہاں مذہبی نعرے لگانے والے ہندو میگا سٹی کے مضافات میں ایک مسلم محلے سے گزرے۔…

ورلڈ کپ سیمی فائنل :بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ سورماؤں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارت نے میگا ایونٹ کے تمام میچز میں اب تک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 9میں سے 5میچز…

ورلڈ کپ :بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میدان سجے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 9میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ دوسری جانب اب تک بھارت اب تک پلے آف مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہاہے ۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ…

ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت پوری ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور اس اپنے تمام میچز جیتے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کے درمیان…

بھارت میں ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں 46رنز بن گئے

ممبئی(پاک ترک نیوز) بھارت میں کے سی سی ٹی20 ٹرافی میچ ایک اوور میں 46رنز بن گئے ۔ بائولر ہرمن نے نوبال کی جس پر بیٹر واسو نے چھکا لگایا، اگلی گیند پر بائی کے 4رنز بنے، اگلی 5گیندوں پر چھکے لگ گئے،ان میں سے بھی ایک نوبال تھی، دوبارہ کروائی تو اس پر بھی چھکا لگ گیا، یوں مجموعی طور پر اوور میں 46رنز بن گئے۔ بائولر ہرمن نے اس سے قبل پہلے اوور میں بھی 22رنز دیئے تھے، انہوں نے اپنے 2اوورز میں 66رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی۔

انتہا پسند ہندو ہار گئے، شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

ممبئی (پاک ترک نیوز) بھارتی فلم بینوں نے انتہا پسند ہندؤں کی تمام تر مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےبالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ شاندار کامیابی سے ہم کنار کر دیا ہے۔اور اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑبھارتی روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔اوراپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی ’پٹھان‘ کی بھارت سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم جاری ہے۔ یش راج فلمز کی جانب سے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔پٹھان…

ٹوئٹر نے بھارت میں 3میں سے 2دفاتر بند کردیئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے ہیں۔ دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالتے…

ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد ملازمین فارغ کردیئے

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد کمپنی سے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت میں ٹوئٹر نے اپنے 90فیصد ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا ۔ نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے…

بالی وڈ کے لئے 2022ناکامیوں کا سال ،فلم نگری پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے

ممبئی ( پاک ترک نیوز) بالی وڈ کی فلم نگری شدید بحران سے دو چار ہو گئی ہے اور رواں سال کے دوران 80فیصد کے قریب فلمیں فلاپ ہونے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بھارتی فلمی دنیا کے جریدوں میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد 2022کے دوران یہ امید کی جارہی تھی کہ بالی وڈ کو دو سال کے نقصانات کے بعد سینما گھروں سے بھاری منافع حاصل ہو گا اور باکس آفس فلم سازوں کے لئے کامیابیوں کے دروازے کھولے گا ۔ مگر یہ تمام توقعات دم توڑتی نظر آ رہی ہیں اور سال…

بھارت میں 100مسلمان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں 100مسلمانوں دہشت گردی کے ا لزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ بھارتی پولیس کی جانب سے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور پی ایف آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسا رہے ہیں۔ جس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور بھارتی پولیس کی جانب سے 100…

لکھنؤ میں ایک ہی روز میں ایک ماہ کے برابر 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ

لکھنؤ(پاک ترک نیوز) بھارتی شہر لکھنو میں ایک ہی روز میں ایک ماہ کے برابر 155ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ مسلسل ہونے والی بارش سے ایک کی گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں ایک دن میں اتنی بارش ہوگئی جتنی اوسطاً ایک ماہ میں ہوا کرتی ہے۔ سکول اور کالج بھی بند ہیں جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔غیر…

ویرات کوہلی ناقص فارم کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

ممبئی(پاک ترک نیوز)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ناقص فارم کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے ۔ ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اس لیے ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں۔ بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی…

کرینہ کپور کا کیا قصور ؟

ممبئی (پاک ترک نیوز) معروف بھارتی اداکارہ کا جیولری کے اشتہار میں کام کرنا ہندو انتہا پسندوں کو پسند نہ آیا اور کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ۔ https://twitter.com/ChetanCharwad/status/1517339864710082570 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکارہ کرینہ کپور حال ہی میں جیولری کے ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں۔ اشتہار کی تصاویر میں اداکارہ کو ماتھے پر بغیر بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کا بندی نہ لگانا ہندو رسم و رواج کو…

ممبئی :رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک

ممبئی (پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد جھلس کر ہلاک گئے ۔ ممبئی کے علاقے تردیو میں 20 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ 18 ویں منزل پر لگی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر ہلاک گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فائربریگیڈ نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے مزید فائر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More