براؤزنگ ٹیگ

#mumtazzahrabaloch

آصف مرچنٹ کی گرفتاری بارے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ…

دہشتگردی، شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کریں گے، پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی دہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔افغان عبوری حکومت کے بعد پاکستان آنے والے 9 ہزار افغانی جرمنی، 6 ہزار آسٹریلیا اور 1127 امریکا جا چکے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ…

توقع ہے امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں، شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میچ پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکام نے بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔ توقع…

پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ،تاریخ طے نہیں ہوئی،دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں، ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے، پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ طے نہیں…

بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کیا، تحقیقات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بشام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ بشام واقعے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، پاکستان…

پاکستان کی غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنانابربریت سے کم نہیں، بے گناہ افراد،شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا…

پاکستان کا ماہ رمضان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر…

دفتر خارجہ نے امریکہ کا انتخابی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے پہلے ہی الیکشن کے حوالے سے بیان جاری ہو چکا، انتخابات کے حوالے سے جو مبصرین کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں ان میں بہت سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ…

ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی عمل تھا ، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل غیرانسانی عمل تھا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران میں پاکستانی حکام متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ گزشتہ روز نو پاکستانی شہریوں کی میتیں ایران سے پاکستان واپس لائی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایرانی حکام واقعہ کی تفصیلات پاکستانی حکام سے شئیر کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے نگراں وزیر خارجہ کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ…

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے افغان حکومت سے تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا واقعہ سنجیدہ واقعہ تھا اور ہم نے افغان حکومت کو پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان حکام کو کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور پاکستان کے…

داؤد ابراہیم کےحوالے سے خبریں من گھڑت، جھوٹ کا پلندہ ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت داؤد ابراہیم کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ بھارت داؤد ابراہیم کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈا کرتا آرہا ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست…

افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ افغان دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعہ سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12 سے 15 ستمبر کو لندن میں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور کامن ویلتھ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی…

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز ژہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ پاکستان 26 جولائی کو دراس, لداخ میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کرتا ہے۔ ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی تیاری پر فخر ظاہر کیا تھا۔ہم بھارت کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا تھا کہ بھارتی جارانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More