سندھ کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار
کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا 30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 30 جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہا ہوں، بلاول بھٹوکی نئی سوچ کے ساتھ ہم…