براؤزنگ ٹیگ

#muradsaeed

9مئی میں ملوث مراد سعید ،حماد اظہر سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نومئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔ مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی ، حماد اظہر، مسرت جمشید سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں…

190ملین پائونڈ سکینڈل ،عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ،فرح گوگی، مراد سعید ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے…

لانگ مارچ کنٹینر پر اسدعمر ،مراد سعید اور حماد اظہر کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان کی موجودگی میں لانگ مارچ کنٹینر پر اسد عمر،حماد اظہر اور مراد سعید کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرس ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے۔احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں کے مابین جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کسی بات پر نالاں ہیں اور وہ غصے میں دوسرے رہنماؤں پر برس رہے…

وزرا کی بہترین کارکردگی ،مراد سعید کا پہلا نمبر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر تیسرے نمبر پر رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے ،ثانیہ نشتر تیسرے شفقت محمود چوتھے جبکہ شیریں مزاری پانچویں نمبر پر رہیں۔چھٹے پر خسرو بختیار، ساتویں پر معید یوسف جبکہ عبدالرزاق دائود آٹھویں نمبر پر رہے۔ شیخ رشید کا نواں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More