اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست منظور
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین…