براؤزنگ ٹیگ

#narindermodi

بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے مودی سرکارکی کھوکھلی ترقی کے دعوے بے نقاب کردیئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مودی سرکار کی کھوکھلی ترقی کے ڈھکوسلے بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے بے نقاب کر دیے۔رواں سال بھارتی ریلوے میں حادثات کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی۔ ریلوے حادثات کی عالمی تاریخ میں بھی بھارت پیش پیش،2023 میں مختلف ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی۔حادثات کی بنیادی وجوہات غیر معیاری ٹیکنالوجی، پٹڑیوں کی قدیم ساخت اور حد سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا قرار دیا گیا ۔ مودی کی فخریہ پیشکش وندے بھارت ایکسپریس افتتاح کے پہلے مہینے ہی 4 حادثات کا شکار ہوئی۔انسانی…

مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا

نئی دہلی (پاک تر ک نیوز)مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا ،4 سال بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کو بالآخر نمبر لگ گیا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کی سنوائی کے لیے سنیئر ترین ججوں پر مشتمل پانچ رکنی بنچ بنا دیا۔ بنچ منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کےلئے پیٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے…

سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق خطے کے دیرینہ تنازعات کو حل کیا جانا چاہیے۔ ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت…

مودی کے دورہ امریکہ ،75 امریکی معروف قانون سازوں کا امریکی صدر جوبائیڈن کے نام خط

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر 75 امریکی معروف قانون سازوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام خط لکھ دیا ۔ خط پر اٹھارہ امریکی سینیٹر صاحبان اور ستاون اراکین کانگریس کے دستخط بھی موجود ہیں۔ خط میں بھارت میں بڑھتی ہوئی سیاسی گھٹن، مذہبی عدم برداشت کی طرف امریکی صدر کی توجہ مبذول کرائی گئی۔سول سوسائٹی اور صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے سنگین مسائل کی طرف امریکی صدر کی توجہ مبذول کروائی گئی ہے ۔ خط میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More