براؤزنگ ٹیگ

#nask

9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے اتوار دو جون تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 9 لاکھ 35 ہزار966 عازمین کی مملکت میں آمد ہوچکی ہے۔ 8 لاکھ 96 ہزار287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو ہزار 399 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوچکے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ ’جوازات‘ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے آنے والے…

حج و عمرہ سمیت سعودی عرب کے سفر میں مکمل معاونت فراہم کرنے والی نسک ایپ نے پاکستان میں کام شروع کر دیا

کراچی (پاک ترک نیوز) سعودی ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اور بکنگ کی ایپ نُسُک کا آغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک دن بعد اب اس ایپ نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ نُسُک سعودی عرب کا پہلا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جو مکہ، مدینہ اور اس سے باہر کے لیے حج یا عمرہ کے سفر کے پروگرام کی تیاری میں مکمل رہنمائی اور سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ…

سعودی عرب نے عمرہ پرمٹ جاری کرنا شروع کردیا

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج کے اختتام کے بعد عمرہ پرمٹ جاری کرنا شروع کردیا ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں مملکت میں رہنے والوں اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو بھی خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے، بین الاقوامی زائرین کے داخلے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے عمرہ کے لیے الیکٹرانک ویزے متعارف کرائے گئے ہیں جس سے وہ آسانی کے ساتھ…

رمضان المبارک کے دوران ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے دوران ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کےم طابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرہ ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More