براؤزنگ ٹیگ

#navalchief

پی این ایس حنین کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، نیول چیف

بخارسٹ (پاک ترک نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پی این ایس حنین کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کیلئے تیار آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور رومانیہ کی نیوی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ پی این ایس حنین کثیرالمقاصد اور…

ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات جس میں دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ…

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمان سنبھال لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد پیش کی اور پاک بحریہ…

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

کراچی(پاک ترک نیوز) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا…

بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں تعینات بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوسنیا کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقادہوا ۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے…

پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرکاء میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے…

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیںہوئیں ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نیول چیف نے میزبان ممالک کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔ میزبان حکام نے بحری امن و استحکام…

8ستمبر پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے، نیول چیف

کراچی (پاک ترک نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا دن پاکستان نیوی کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر رقم ہے۔جو پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہیوم بحریہ 2022 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔ ایڈمرل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More