براؤزنگ ٹیگ

#navalheadquarter

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمان سنبھال لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد پیش کی اور پاک بحریہ…

کمانڈر ایرانی بحریہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ کمانڈر ایرانی بحریہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا…

پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلئ کمان کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کمان رئیر ایڈمرل محمد سلیم کے سپرد کی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رئیر ایڈمرل محمد سلیم متعدد اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے حال ہی میں ہونیوالی امن مشق میں شرکت پر عمانی ہم منصب کا…

کینیا کے نیوی کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے کمانڈر نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان…

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقادہوا ۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے…

پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرکاء میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More