براؤزنگ ٹیگ

#navy

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی جہاز ہیلی کاپٹر کیساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا،اس کے علاوہ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا…

امریکہ اور بھارت کو انتباہ: بنگلہ دیش اور کمبوڈیا میں چینی بحریہ کے اڈوں کی تعمیر کشیدگی میں اضافہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) کمبوڈیا (جنوب مشرقی ایشیا) اور بنگلہ دیش (جنوبی ایشیا) میں بحری اڈوں کی تعمیر میں چین کی مدد نے بیجنگ اور شراکت دار ممالک کی جانب سے بے ضرر منصوبوں کے طور پر پیش کیے جانے کے باوجود دونوں خطوں میں سیکورٹی کے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ شک گزشتہ برسوں میں فوجی تجزیہ کاروں کی احتیاط سے پیدا ہوتا ہے کہ بیجنگ اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور علاقائی قوتوں اور عالمی سپر پاورز کو چیلنج کرنے کے لیے دنیا بھر میں فوجی چوکیوں کا نیٹ ورک بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کمبوڈیا میں ریام نیول…

چین جنگی طیاروں کی بڑی کھیپ کے ساتھ امریکہ کی جگہ دنیا کی سب سے بڑی فضائیہ بننے کے قریب

بیجنگ (پاک ترک نیوز) امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین جنگی طیاروں کی بڑی کھیپ کے ساتھ امریکہ کی جگہ دنیا کی سب سے بڑی فضائیہ بننے کے قریب ہے۔ امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ بحریہ کے ایڈمرل جان سی اکیلینو نے کیپیٹل ہل پر ایک حالیہ گواہی میں اس معلومات کا انکشاف کیا۔ ان کے ریمارکس نے چین کی عسکری جدید کاری کی کوششوں اور عالمی طاقت کی حرکیات کو نئی شکل دینے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ Aquilino، نے 21 مارچ کو سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے، پیپلز لبریشن آرمی کے حوالے سے…

چین اور روس مشترکہ طور پر طیارہ بردار بحری جہاز تیار کریں گے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین اور روس مشترکہ طور پر طیارہ بردار بحری جہازتیار کریں گے ۔ چین روس کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کر رہا ہے، اور ساتھ ہی، بیجنگ اپنی بحری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔ کچھ مبصرین یہ سوچنے لگے ہیں کہ کیا دونوں نظر ثانی کرنے والی قومیں جلد ہی طیارہ بردار بحری جہاز بنانے میں تعاون کریں گی۔ جیسا کہ چین اپنی بحری توسیع کو جاری رکھے ہوئے ہے، طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعمیر میں روس کے ساتھ ممکنہ تعاون کے حوالے سے قیاس آرائیاں جنم…

امریکہ کا چین کی بڑھتی جنگی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بحریہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ چین کی بڑھتی ہوئی فضائی اور بحری افواج کے جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے بحریہ کو جدید میزائلوں سمیت ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے خاص طور پر چین کی تیزی سے پھیلتی ہوئی فضائی اور بحری افواج کے مقابلے میں اپنے بحری جہازوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا خواہشمند ہے ۔ رواں برس اکتوبر کے آخر میں امریکی بحریہ نے بحر الکاہل میں ایک کنٹینرائزڈ SM-6 میزائل USS Savannah، ایک ساحلی جنگی جہاز سے فائر کیا۔ SM-6 کو ہوائی جہازوں،…

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمان سنبھال لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد پیش کی اور پاک بحریہ…

700 سال سے سمندروں پر حکمرانی کرنے والی دنیا کی 10ویں بڑی بحری قوت، ترک بحریہ

(آصف سلیمی) صدیوں پر محیط بھرپور تاریخ کی حامل ترک بحریہ، جسے ترک زبان میں "Türk Deniz Kuvvetleri" کہا جاتا ہے۔ بحیرہ روم میں ایک مضبوط قوت کے طور پر اپنی ابتدا سے لے کر علاقائی بحری سلامتی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنے جدید کردار تک، ترک بحریہ آج دنیا کی بہترین بحری افواج میں شامل ہے۔ ورلڈ ڈائرکٹری آف ماڈرن ملٹری وار شپس (WDMMW) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 36 ممالک میں سب سے مضبوط بحری طاقت کا رکھنے والے ممالک میں ترک بحریہ کا 10 واں نمبر ہے۔ ترک بحریہ کی تاریخ کا سلطنت عثمانیہ سے ملتی…

اسحاق ڈار کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔ نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

میری ٹائم آپریشنز کیلئے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ،ائیر مارشل وقاص

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہاکہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما…

پاکستان نیوی وار کالج کے 52ویں کانووکیشن کی لاہور میں تقریب

لاہور(پاک تر ک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی وار کالج کے 52 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقادکیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں 95 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 41 افسران بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر چیف آف دف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا…

چین کی مدد سے تیار کر دہ دو جنگی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ہرقسم کے جنگی حالات میں مؤثر کاروائی کی بھرپور…

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 175 طلباء کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر طلباء کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تفویض کیے۔ چیف آف…

پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کے حوالے کر دی۔تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے…

پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر شامل ہیں۔ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

کینیا کے نیوی کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے کمانڈر نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان…

پاک ترکیہ مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کراچی میں جاری مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور پاکستان کی نیوی کی 19سے25تاریخ تک کراچی میں جاری رہنے والی مشترکہ مشقیں ختم ہوگئیں۔ مشقوں میں ترک بحریہ اور پاک نیوی کی اقبال ٹیم نے حصہ لیا۔

مودی سرکار بے خبر،قطرمیں بھارتی بحریہ کے 2سابق کمانڈروںسمیت 8افسران گزشتہ دو ماہ سے زیر حراست

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) مودی سرکار بے خبر ،قطر میں بھارتی بحریہ کے 2 ریٹائرڈ کمانڈرز سمیت 8 افسران دو ماہ سے زیر حراست ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قطر میں بھارتی بحریہ کے دو سابق کمانڈرو سمیت 8افراد کی حراست کا پتہ مودی سرکار کو ایک خاتون کی ٹویٹ سے ہوا جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ انڈین نیوی کے کمانڈرز سمیت 8 افسران کو قطر میں اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے تقریباً دو ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف ٹوئٹر پر ایک خاتون ڈاکٹر میتو بھارگوا نے کیا۔ ڈاکٹر میتو…

روسی بحریہ کو ہاپرسونک زرکون کروز میزائل جلد دیئے جائیں گے ،ولادی میر پیوٹن

سینٹ پیٹرز برگ(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی بحریہ کو ہائپر سونک زرکون کروز میزائل جلد فراہم کئے جائیں گے ۔روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نیوی ڈے کے موقع پرسینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب میں شرکت کی اورنئے نیول ڈاکٹرین پردستخط کئے۔ روسی نیوی ڈاکٹرین میں امریکا کو سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں بحریہ کو ہاپرسونک…

امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14اہلکار ہلاک

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکہ میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14اہلکار ہلاک ہو جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ امریکی ریاست میکسیکو میں ہوا ،گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر بلیک ہاک تھا تفصیلات کے مطابق کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 15 نیوی اہلکاروں میں سے 14ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More