براؤزنگ ٹیگ

#ncoc

وزیراعظم شہباز شریف نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔ اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند…

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کوروناوباختم نہیں ہوئی مگرہم خاتمےکےقریب ہیں، ویکسین لگوانےکی پابندی جاری رہےگی۔

این سی او سی نے پی ایس ایل شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں ہونے والے میچز میں 50فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیدی ہے ۔ 16فروری سے 100فیصد شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر سکیں گے۔میچز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز میں کرکٹ فینز کھل کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے این…

کورونا پھیلائو ،این سی او سی کا دوران پرواز کھانوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا پھیلائو روکنے کیلئے این سی او سی نے دوران پرواز کھانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوران پرواز کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ 17جنوری سے لاگو ہو گا۔این سی او سی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ…

این سی او سی اجلاس، موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہونگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔ این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More