براؤزنگ ٹیگ

#NedPrice

تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لئے ہے، امریکا کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف…

امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔ دوسری جانب کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری…

یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سمیت تمام امریکی ہتھیار صرف دفاع کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) صدر جو بائیڈن کے روس کے ساتھ جنگ میں ملوث مشرقی یورپی ملک کو درجنوں ٹینک بھیجنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے زور دیا ہے کہ وہ یوکرین ک کو اسکے دفاع کے لیے ابرامز ایم۔ون جنگی ٹینک فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گذشتہ شب روزانہ کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی فراہم کیا وہ یوکرین کے اپنے دفاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو جو نظام فراہم کرتے ہیں وہ انہیں اس قابل بناتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ…

پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دونوں کو بات چیت کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے…

پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف،بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ پا کستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں ،ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔ امریکا کا یہ…

امریکا پاکستان کو مزید 100 ملین ڈالر اضافی امداد دے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا پاکستان کو مزید100 ملین ڈالر اضافی امداد دے گا، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو…

دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔…

ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی،ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، اپنے شراکت داروں کے درمیان تناؤ کم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر…

بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا احترام کرے ،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا احترام کرے ۔مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اہلکار اور سیکرٹری برائے سینٹرل و ساؤتھ ایشیا ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا احترام کرے کیونکہ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام ہماری مشترکہ بنیادی اقدار…

عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، تشدد کی سیاست میں گنجائش نہیں، پاکستان کو جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی…

عمران خان کی حکومت گرانے میں ملوث نہیں: امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں ملوث نہیں الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعویٰ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں، خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے…

کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے ہوئے اہداف میں کمی کو پورا کیا، ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا، اینٹی منی لانڈرنگ،کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2018 میں 27 نکاتی ایکشن پلان…

روس میں ضم شہر خیر سون میں یوکرینی فورسز کے میزائل حملے میں 4افراد ہلاک

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس میں ضم ہونیوالے شہر خیر سون میں یوکرین کی فورسز کی جانب سے میزائل حملے میں 4افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ حال ہی میں روس سے انضمام شدہ یوکرین کے 4 علاقوں میں سے ایک خیرسوں میں فوج کشی کے خلاف مزاحمت جاری ہے جس کے باعث صدر پوٹن نے ان علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔روسی اہلکاروں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ یوکرینی فوج نے دریائے دنیپرو کے پل کو پار کرنے واے شہریوں پر کیا۔ روس کا خیرسون پر قبضے، جبری الحاق اور مارشل…

امریکہ کی ترکیہ اور یونان سے مل کر کام کرنے کی اپیل

پواشنگٹن (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے یونان کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی شکایات کے بعد امریکہ نے ساتھی نیٹو اتحادی ملکوں سے علاقائی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے "مل کر کام کرنے" کی اپیل کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کی شب معمول کی بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب ایسے بیانات یا کسی بھی اقدام کا وقت نہیں ہے جو نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناؤ کو بڑھا سکے۔ہم اپنے نیٹو اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی اختلاف رائے کو سفارتی طریقے سے حل…

پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں،نیڈ پرائس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ پاکستان کی مدد کیلئےشراکت داروں سے مل کرکام کرتے رہیں گے۔ ترجمان نیڈ پرائس  نے نئے امریکی سفیر کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر دنیا بھر میں حکومتی ارکان سمیت اپوزیشن جماعتوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں ۔ ایک سوال پر…

کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں ،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملےکی مذمت کرتےہیں۔مشترکہ مفادات پر پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں،سرحدی سیکیورٹی ،انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کا معاملہ پرامریکی کمیشن نے مودی حکومت پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں ایک صحافی کے سوال کہ کیا بھارت کومذہبی آزادی کی خلاف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More