براؤزنگ ٹیگ

#nepal

نیپال سے بارش کے باعث میچ منسوخ ،سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

لاڈرہل (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا یوں آئی لینڈرز پہلے راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 23 واں میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سری لنکا اور نیپال کے درمیان آج کھیلا جانا تھا لاڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں لنکن ٹائیگرز کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا تاہم بارش آڑے آگئی اور میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔بارش نے ٹاس ہونے کا موقع بھی…

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت

کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز) نیپال کے کرکٹر سندیپ لمیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا سزا آئندہ سماعت پر سنائی جائے گی۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔ یاد رہے گزشتہ برس ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس…

نیپا ل میں یوکرین کیخلاف روسی افواج کو کرائے پر لوگ دینے والے سمگلر گرفتار

کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز) نیپال نے یوکرین میں روسی فوج کو سپلائی کرنے والے لوگوں کے سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ نیپال نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ یوکرین میں روسی فوجی مہم میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کو سمگل کرنے کے لیے مجبور کرتا ہے۔ ایک اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ 10 زیر حراست افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے ٹریول ویزا کے وعدے کے ساتھ بڑی رقوم بٹوریں۔ تاہم، اس کے بعد صارفین کو روسی فوج میں غیر قانونی بھرتی کے لیے مجبور کیا گیا۔ ہفتے کے آغاز میں کھٹمنڈو…

ایشیا کپ ،بھارت کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پالے کیلے (پا ک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز لاہورمیں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89رنز سے شکست دی تھی ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 342رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا جبکہ بھارت کے ساتھ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے…

ایشیا کپ ،پاکستا ن نے نیپال کو جیت کیلئے 343رنز کا ہدف دیدیا

ملتان (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 343رنز کاہدف دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی پہلی دو وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا ۔ پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 342رنز بنائے ہیں۔کپتان بابراعظم نے 151جبکہ محمد افتخار نے 109رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ محمد رضوان نے 44جبکہ فخر زمان نے 14رنز بنائے ۔ نیپال کی…

ایشیا کپ کا میدان سجنے کو تیار ،افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال مد مقابل

ملتان(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کا میدان سجنے کو تیارہے ،آج افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ملتان میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں آج نیپال کے مد مقابل ہو گی، میچ ڈھائی بجے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہو گا، میچ سے پہلے افتتاحی تقریب بھی ہو گی، نیپال کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا عزم لے کر میدان میں اترے گی،…

ایشیا کپ ،کل افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبان میں ہونیوالے ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال ملتان میں مد مقابل ہوں گے ۔روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 2ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی…

افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے لاہورپہنچ گئی

لاہور (پاک ترک نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ افغان ٹیم کولمبو سے لنکا ائرلائن کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی کے عہدیداروں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ مہمان ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ تین ستمبر کو کھیلاجائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کے لیے آنے والی غیر ملکی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہاہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی سخت سکیورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیاگیاہے۔…

نیپال ،ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ غیر ملکی سیاح ہلاک

کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز) نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں سوار ایک اور شخص تاحال لاپتہ ہے۔ حادثے کا شکارہونے والا ہیلی کاپٹر میں پانچ میکسیکن شہری اور نیپالی پائلٹ سوار تھے۔ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے بعد صبح سے ہی لاپتہ ہوگیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر لاماجورا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ علاقے کے چیف گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر بسنتا بھٹارائی نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور…

صدی کے اختتام تک ہمالیائی گلیشیئر 75فیصد تک پگھل سکتے ہیں ،رپورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صدی کے اختتام تک کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے گلیشیئرز جس رفتار سے پگھل رہے ہیں وہ 75فیصد تک اپنا حجم کھو سکتے ہیں ۔ سائنسدانوں کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث آنیوالے سیلاب اور پانی کی کمی کے باعث تقریبا دو بلین افراد متاثر ہوسکتے ہیں ۔ کھٹمنڈو میں قائم انٹرنیشنل سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (ICIMOD) کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کو تیزی سے کم نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں سیلاب اور برفانی تودے کے…

ایشیا کپ کا اعلان ،میچز پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )نے ایشیا کپ کا اعلان کردیا، میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے۔ ایشیا کپ کا انعقاد 31اگست سے 17ستمبر تک لاہور اور سری لنکا میں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز مان لی ہے۔ ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلےجائیں گے۔اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ایشیا کپ میں مجموعی طورپر تیرہ میچز ہوں گے ۔ فائنل سمیت نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا یاد رہے کہ…

ایشیاکپ؛ پاکستان کی راہیں ہموار ہونے لگیں، افغانستان اور نیپال کی بھی یقین دہانی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی راہ سے ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، دونوں کرکٹ بورڈز نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں، اس لئے بھارت کے ہائبرڈ ماڈل…

نیپال ،طیارے کا ٹائر پنکچر،مسافروں دھکا لگاتے رہے

کٹھمنڈو(پاک ترک نیوز) نیپال میں طیارہ کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس کے باعث طیارے کے مسافروں کو دھگا لگا نا پڑ گیا۔ تفصیلات کےمطابق نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے اڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے  سے ہٹایا۔ طیارے کے مسافروں کی دھکا لگانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس وڈیو پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین ری ٹوئٹ بھی کر چکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More