براؤزنگ ٹیگ

#netherland

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 323رنز کا ہدف

حیدر آباد (پاک ترک نیوز)بھارت میں جاری آئی سی س ورلڈ کپ 2023کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 323رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 322رنز بنائے ۔ول یونگ نے 70،کپتان ٹام لیتھم نے 53جبکہ ڈیر ل مچل نے 55رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیدر لینڈز کی جانب سے آریا ن دت ،وین ڈی میریو،پال میکرا ن نے دو دو کھلاڑیوں کو…

یوکرین کو ایف16طیارے ملنے کے امکانات روشن ہو گئے،نیدرلینڈز اور ڈنمارک کا پکا وعدہ

دی ہیگ (پاک ترک نیوز) نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے مہیّا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔تاہم اس کے لئے کوئی حتمی وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے اتوارکے روز اپنے بیان میں کہا ہے نیدرلینڈز کے پاس مجموعی طور پر 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آیا یہ سب عطیہ کیے جائیں گے یا نہیں۔انھوں نے آئنڈہوون ملٹری ائیر بیس پر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ آج ہم اعلان کر سکتے ہیں کہ نیدرلینڈز اور…

ورلڈ کپ کیلئے 10ٹیموں کی لائن اپ مکمل ،پاکستان کا پہلا میچ نیدر لینڈ سے ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز)بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کی لائن اپ مکمل ہوگئی ،پاکستان میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز نیدر لینڈز کیخلاف کرے گا جو 6اکتوبر کو حیدر آباد میں شیڈول ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اَپ مکمل ہوگئی۔میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاکستان…

ترکیہ سویڈن کی نیٹو کے الحاق کی منظوری دے ، جرمن چانسلر

برلن (پاک ترک نیوز) جرمن چانسلر چانسلر اولاف شولز نے ایک بار پھر ترکیہ سے سویڈن کے نیٹو کے الحاق کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن چانسلر نے جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ "پختہ طور پر اس بات پر قائل ہیں کہ سویڈن کو فن لینڈ کے ساتھ ایک نئے اتحادی کے طور پر سربراہی اجلاس کی میز پر بیٹھنا چاہیے" جب نیٹو کے رہنما اگلے ماہ ولنیئس میں ملاقات کریں گے۔ انہوں نے جرمن قانون سازوں کو بتایا کہ وہ نو منتخب صدر رجب طیب اردوان سے بات کریں گے کہ وہ سویڈن کی اس اتحاد میں شمولیت پر اپنے اعتراضات…

او آئی سی رکن ممالک کی سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

جدہ (پاک ترک نیوز ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک نے سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کے بے حرمتی کےگھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں ۔ پاکستان اس وقت اسلامک کانفرنس آف فارن منسٹرز (آئی سی ایف ایم)کا چیئرمین ہے ، یہ اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ تاریخی قرارداد کے مطابق اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن…

دوسرا ون ڈے ،پاکستان کو جیت کیلئے 187رنز کا ہدف درکار

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم 186رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ پاکستان کو جیت کیلئے 187رنز کا ہدف درکار ہے ۔میزبان ٹیم کے 7کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا کہ زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 8رنز پر میزبان ٹیم کے 3کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔میزبان ٹیم نیدر لینڈز کی جانب سے لیڈز نے 89،ٹام کوپر نے 66رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور محمد نواز نے 3،3کھلاڑیوں…

نیدر لینڈز مشکلات کا شکار ،8رنز پر 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدر لینڈز میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئے ۔میزبان ٹیم کے 8رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ ویسلے برسی تین جبکہ وکرم جیت سنگھ اور میکس ڈائوڈ ایک ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ اور حارث رئوف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل نیدر لینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم کو برقرار…

نیدر لینڈز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم کو برقرار رکھا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے پہلے روزہ میچ کے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔…

پاکستان کا نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

روٹرڈیم(پاک ترک نیوز) نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ گیارہ کھلاڑیوں میں فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان وکٹ کیپر ،آغا سلمان، خوشدل شاہ،شاداب خان ،محمد نواز، محمد وسیم ، حارث رئوف اور نسیم شامل شامل ہیں ۔جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم سکاٹ ایورڈ ،وکرم جیت سنگھ، ویسلے بریسائی، ٹام کوپر، تیجا نیدامنورو ، میکس اووڈ،بیس ڈی لیڈز ، ٹم پرینگل ، لوگن وین بیک ، آریان دت ا ور ویون…

پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3ون ڈے میچز کیلیے پاکستان ٹیم نیدرلینڈز میں موجود ہے۔دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم پر برتری حاصل ہے اب تک مابین ہونیوالے تینوں میچز پاکستان نے جیتے ہیں ۔ دوسری جانب میزبان ٹیم ایک تو رواں سال کوئی میچ نہیں…

دورہ نیدر لینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدر لینڈز اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ دورہ نیدرلینڈز میں تین ایک روزہ میچز کیلئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ نسیم شاہ کو قومی سکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔قومی فاسٹ بائولر حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے۔ نیدر لینڈز کیخلاف ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل…

نیٹو کی رکنیت کے لئے فن لینڈ اور سویڈن کی درخواستیں تیار

سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) سویڈن اپنے سفارت کاروں کا ایک وفد ترکی بھیجے گا تاکہ اسکینڈینیوین ملک کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ وفد ترکی کا دورہ کرے گا اور کہا کہ اسے بہت جلد انقرہ بھیجا جائے گا تاکہ حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے نیٹو میں شمولیت کے حق میں فیصلے کا جائزہ لیا جا سکے۔ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن کی درخواست پرروس کے ردعمل کا جائزہ لیتے ہوئے، لنڈے نے کہا کہ روس نےہمارےہمسائے…

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شاہین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلیں گے ۔ سیریز کا پہلا میچ 16،دوسرا 18جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More