واٹس ایپ نے مزید تین نئے فیچر متعارف کرادیئے
کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) پیغام رسانی کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔
اب واٹس ایپ گروپ خاموشی سے بھی چھوڑا جا سکے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ گروپ چھوڑا جاتا تو گروپ کے تمام ممبرز کو معلوم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ واٹس ایپ چھوڑنے والا شخص خاموشی سے بھی گروپ سے باہر ہو سکے گا جس کا کسی کو بھی معلوم نہیں ہو گا لیکن صرف گروپ ایڈمن کو پتہ چلے گا کہ کون گروپ چھوڑ کر چلا گیا ہے۔
واٹس ایپ…