روسی خام تیل کا رخ ایشیا کی طرف ہو گیا
یورپی اور امریکی خریداروں کی جانب سے روس کے تیل اور تیل کی مصنوعات کی خریداری ترک کئے جانے کے بعداب روسی تیل کی برآمدات کا رخ ایشیا کی جانب مڑ گیا ہے۔
ریئل ٹائم انرجی کارگو ٹریکر، ورٹیکسا کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین پر روسی جنگ شروع ہونے کے ایک ماہ بعد، روسی حکومت اور اولیگارچوں پر مغربی اقتصادی پابندیوں نے تیل کی ترسیل پر اثر انداز ہونا شروع کر دیا۔اب تک کا سب سے اہم اثر روسی بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے خام تیل کی منزلوں میں تبدیلی ہے۔
ورٹیکسا کے اعداد و شمار کے مطابق روس کی…