براؤزنگ ٹیگ

#newzeland

نیوزی لینڈ کا بھی روس کیخلاف پابندیوں کا اعلان

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈنے بھی روس کیخلاف پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے روس کے طیاروں کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔100 ارب پتی روس تاجروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کے مطابق روسی کشتیوں، بحری جہازوں اورطیارے نیوزی لینڈ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ جاری ہے، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راونڈ آج ہوگا۔

قومی ویمن ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) پاکستانی ویمن ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے ۔ خواتین ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آک لینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچی ہے جہاں 10روز کیلئے قرنطینہ کرے گی ۔ ویمنز ورلڈ کپ سے قبل قومی خواتین ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی ۔پہلا وارم اپ میچ 27فروری کو نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا بنگلہ دیشن کیخلاف 2مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز 4مارچ سے ہو گا۔ویمنز ورلڈ کپ میں قومی خواتین ٹیم کا پہلا میچ روایتی…

نیوزی لینڈ کو 10برس بعد ایشین ٹیم کے ہاتھوں گھر میں شکست

ماؤنٹ منگوئی(پاک ترک نیوز) عالمی ٹیسٹ چیمپن نیوزی لینڈ کو 10برس بعد اپنے گھر میں ایشین ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بنگلا دیش نے ماؤنٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔ بنگال ٹائیگرزنے گھر کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے 10سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ عبادت حسین کی شاندار بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے…

خوش آمدید 2022،نئے سال کا نیوزی لینڈ سے آغاز

آک لینڈ(پاک ترک نیوز) سال نو کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہو گیا، اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا، ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور بھرتے دیکھا۔اس موقع پر آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور کو بھرتے دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا شہر ہے، جہاں نئے سال 2022 کو خوش آمدید اور ماضی کا قصہ بن جانے والے سال 2021 کو الوداع کیا گیا۔نئے سال کو مسکراہٹوں اور امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں شہری آکلینڈ کے معروف اسکائی…

نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوِئٹر پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔ راس ٹیلر نے کہا ہے کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔نیوزی لینڈ کے بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز…

ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں ،کیوی بائولر اعجاز پٹیل نے کمبلے کا ریکارڈ برابر کردیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) کیوی سپن بائولر اعجاز پٹیل نے ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بائولر انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کردیا ۔نیوزی لینڈکے بائولر نے یہ کارنامہ بھارت کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ۔پٹیل نے 47.5اوورز میں 119رنز دے کر پوری بھارتی ٹیم کواکیلے ہی پویلین واپس بھیج دیا ۔ دوسرے ٹیسٹ میں اعجاز پٹیل نے جہاں دس کے دس کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں وہیں انہوں نے بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کو صفر پرآؤٹ بھی کیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی باؤلنگ کی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022،آسٹریلیا کے 7شہرمیزبان ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے میزبان 7 شہروں کا اعلان کردیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022تک آسٹریلیا میں ہوگا ۔ میزبان شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن شامل ہیں۔دونوں سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں جبکہ فائنل میلبورن میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ موجودہ چیمپئین آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، انگلینڈ، انڈیا اور جنوبی افریقا بھی براہ راست سپر 12 مرحلہ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پہلے سیمی فائنل میں آج آنگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل 

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔ گروپ ون میں سرفہرست انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیت کر آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے دونوں میں آج مقابلہ ہوگا۔ گزشتہ دو ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا پلڑا نیوزی پر بھاری ہے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،سپر 12 میں آج نمیبیا اور بھارت مد مقابل ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دبئی میں آج بھارت اور نمیبیا مدمقابل ہونگے ۔ نمبین کوچ پائرے ڈی برائن کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اپنی امیدوں سے بڑھ کر پایا، سپر 12 مرحلہ ہمارے لئے خاصا خوشگوار رہا۔ ہم نے میدان میں مخالف ٹیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سکاٹ لینڈ کیخلاف جیت سے آغاز، پھر افغانستان اور اس کے بعد پاکستان سے میچ نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے میں مدد دی۔ دنیا کی بہترین ٹیموں سے آمنا سامنا جوش سے بھرپور احساس رہا، اس دوران جو ہم نے سبق حاصل کئے وہ ہمارے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دیدی

لاہور:(پاک ترک نیوز)شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52رنز سے شکست دے دی ہے۔ میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،گلین فلپس39 اورجمی نیشام 35سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔ 164رنز ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنزبناسکی،لینگن نے 25رنز جبکہ زین گرین نے 23رنز سکور بنائے،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ کا نمیبیا، بھارت کا آج سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

لاہو ر(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مقابلوں میں آج نیوزی لینڈکا نمیبیا اور بھارت کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ آج کھیلے جانیوالے 36ویں میچ میں کیویز کا نیمبیئنز سے میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ 37ویں میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ رات 7بجے مد مقابلہ ہوں گے۔ گزشتہ روز اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More