یو ٹیوب کا بھی این ایف ٹی کو حصہ بنانے پر غور
سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) یو ٹیوب بھی این ایف ٹی کو حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ودچسکی کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب بھی تخلیق کاروں کیلئے این ایف ٹی پر غور کر رہی ہے ۔
یو ٹیوب کے سی ای او کا خط منظر عام پر آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے یوٹیوب ایکوسسٹم میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تخلیق کار ابھرتی ٹیکنالوجی سے مالی فوائد حاصل کریں جن میں این ایف ٹی جیسی چیزیں بھی شامل ہیں۔ اس لیے ویڈیو بنانے والوں اور مداحوں کے لیے ان تجربات کو جاری رکھا جائے…