نائجیریا کے فوجی ڈرون حملے میں غلطی سے 85عام شہری جاں بحق
نائیجر(پاک ترک نیوز) نائجیریا کے فوجی ڈرون حملے میں غلطی سے 85 عام شہری جاں بحق ہوگئے ۔
حکام نےبتایا کہ نائجیریا کے ایک فوجی حملے میں جس نے باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تھا، اس کے بجائے ایک میلاد کی تقریب کے لیے جمع ہونے والے کم از کم 85 عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔
یہ حملہ اتوار کی رات کو کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں اس وقت ہوا جب مسلمان وہاں میلاد کی تقریب کیلئے جمع تھے۔ کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو نشانہ…