نارڈ سٹریم گیس پائپ کی تحقیقات کرنیوالوں کو دھماکہ خیز مواد کے آثار مل گئے
پیرس (پاک ترک نیوز) یورپی سفارت کاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ تفتیش کاروں کو ایک یاٹ سے لیے گئے نمونوں میں زیر سمندر دھماکا خیز مواد کے آثار ملے ہیں جو گزشتہ سال بحیرہ بالٹک کے نیچے نورڈ سٹریم گیس پائپ لائنوں کو سبوتاژ کرنے کی تحقیقات کا ایک پہلو تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ مجرم کون تھے اور آیا کوئی ریاست اس میں ملوث تھی۔
ڈنمارک، سویڈن اور جرمنی 26 ستمبر کے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے تینوں ممالک کے…