براؤزنگ ٹیگ

#norway

یورپی ملک سلووینیا نے فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

لوبیانا (پاک ترک نیوز ) سپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔ سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنےکی منظوری دے دی، 90 رکنی پارلیمنٹ میں سے 52 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر اراکین غیرحاضر رہے۔سلووینیا کا کہنا تھا کہ 2 ریاستوں کاقیام ہی مشرقی وسطی میں امن لاسکتا ہے۔30 مئی کو سلووینیا نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم روبرٹ گولوب نے سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں نیوز کانفرنس کرتے…

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز ) سپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا جب کہ اسرائیل نے جواب میں ان ممالک سے اپنے ایلچیوں کو واپس بلالیا۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔گہر اسٹور نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ناروے کی طرف سے فلسطینی ریاست کو…

ناروے کی تیل کمپنی ایکونر نے آذربائیجان میں اپنے حصص فروخت کردیئے

باکو (پاک ترک نیوز) ناروے کی قومی تیل کمپنی ایکونر (Equinor )نے آذربائیجان میں 30برس بعد اپنے حصص فروخت کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارویجن کمپنی ایکونر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آذربائیجان کے دو آئل فیلڈز اور باکو تبلیسی سیہان آئل پائپ لائن میں اپنے حصص آذربائیجان کی سرکاری تیل کمپنی SOCAR کو فروخت کر دیے ہیں اور ملک میں 30 سال کے بعد آذربائیجان سے نکل جائے گی۔ Equinor کے بین الاقوامی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے ایگزیکٹو نائب صدر فلپ میتھیو نے ایک بیان میں کہا،کمپنی اپنے بین الاقوامی تیل…

مٹھی بھر بھٹکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر بھٹکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے تازہ ترین واقعہ سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تسلسل سے نفرت آمیز اور گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جا رہا ہے، مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس…

956فٹ لمبی جدید کروز شپ تیاری کے آخری مراحل میں

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی میں تیار ہونے والی ناروے کی 956فٹ لمبی جدید کروز شپ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ۔ تین منزلہ کروز شپ میں 3ہزار سے زائد افراد سوار ہو سکیں گے ۔کروز شپ آئندہ برس 2023میں بحیرہ روم میں اتاری جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کی اٹلی میں تیار ہونیوالی کروز شپ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ تین منزلہ لگژری کروز میزائل میں 107آرام دہ کمرے، خوبصورت پولز، ریس ٹریک اور گلاس برج شامل ہیں جبکہ اس میں تین ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے ۔ ایک لاکھ 42ہزار پانچ…

بیجنگ سرمائی اولمپکس، 4دنوں میں سونے کے 25تمغوں کا فیصلہ ہوگیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین میں جاری 24ویں سرمائی اولمپکس کھیلوں میں پہلے چار دنوں کے دوران 25سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہو گیا ہےجن میں میزبان چین سر فہرست ہے۔جبکہ 19ملک ایک یا ایک سے زیادہ تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر جگہ بنا چکے ہیں۔ اولمپکس کھیلوں کے منتظمین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین سونے کے 3اور چاندی کے 2تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ سوئیڈن سونے کے 3اور کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ دوسرے، روسی اولمپک کمیٹی کے کھلاڑی سونے کے 2، چاندی اور کانسی کے3،3 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اب تک…

ونٹر المپکس کا کل سے چین میں آغاز

بیجنگ (پاک ترک نیوز)24ویں ونٹر اولمپکس کا چین میں کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ چین پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ۔اس ایونٹ میں 91ممالک کے 3871اتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔ اتھلیٹس کے درمیان 15مختلف کھیلوں کے 109مقابل ہوں گے۔ یہ میلہ 4سے 20فروری تک جاری رہے گا اور اس مقابلہ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ میں بھی منعقد ہوں گے۔ اب تک کے ونٹر اولمپکس مقابلوں میں ناروے کو سبقت حاصل ہے ۔ ناروے نے 132گولڈ ،125سلور اور 111برونز میڈل حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ 105گولڈ ،112سلور اور 88برونز…

طالبان کا امریکہ سے منجمد10ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ

اوسلو (پاک ترک نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں طالبان میں مغربی سفارت کاروں کے درمیان پہلی بات چیت میں طالبان نے امریکہ سے منجمد 10ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق مغربی سفارت کاروں کے ساتھ پہلی باظابطہ بات چیت کرنے والے طالبان وفد کے رہنمانے اجلاس کو ایک کامیابی قرار دیا ہے۔تین روزہ اجلاس میں طالبان کے مندوب نے مغربی مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ وہ افغان اثاثوں کو غیر منجمد کریں اور سیاسی گفتگو کی وجہ سے عام افغانوں کو سزا نہ دیں۔ میٹنگ میں یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More