براؤزنگ ٹیگ

#notice

سوئی نادرن گیس کا واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد اداروں کو یاددہانی نوٹس

لاہور(قیوم زاہد)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے واجبات کی ادائیگی کے لیے درج ذیل پبلک سیکٹر کی تنظیموں /محکموں کو یاددہانی نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایس این جی پی ایل ایسی تمام سرکاری تنظیموں اور اداروں کو مطلع کرنا چاہے گا کہ وہ مزید کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کریں۔ اپریل 2024 کے دوران ان نادہندگان کو حتمی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست…

نیب نے بشریٰ بی بی کو کل القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے پر بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس دینے کے لیے زمان پارک پہنچی۔ جہاں پر 2 گھنٹے کے بعد نوٹس وصول کروانے کے بعد نیب کی تین رکنی ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی۔نیب کی ٹیم نے زمان پارک پر بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد طلبی کا نوٹس وصول کروایا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ہی لاہور ہائی کورٹ…

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش…

بطور وزیراعظم عمران خان کا عہدہ ختم نوٹیفکیشن جاری ،کابینہ تحلیل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بطور وزیراعظم عمران خان کاعہدہ ختم ہوگیا۔کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔عمران خان نگران وزیراعظم کے تقرر تک کام جاری رکھیں گے جبکہ کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت 4 مشیروں، 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم…

14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔ منحرف ارکان میں نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، نورعالم خان، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، رانا قاسم نون، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کئے ، منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور ارکان کو 7روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More