سموگ پر قابو پانےکا مشن ،ہر بدھ کو لاہور شہر بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کا اطلاق اگلے بدھ سے ہو گا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تدارک سموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور اور شہر کی بڑی مارکیٹس کے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں قائم مقام ڈی سی لاہور عدنان رشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔
سموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان…