براؤزنگ ٹیگ

#nuclear

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، ٹونی بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔…

امریکہ اور چین پانچ سال بعد نیو کلیئرہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضامند

بیجنگ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور چین پانچ برسوں کے بعد کلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ گزشتہ 5 سال میں پہلی بار امریکا اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر گفتگو کرنے کی حامی بھری ہے، اس حوالے سے دونوں عالمی قوتوں کے وفود آئندہ مارچ میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر بات چیت کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کو تائیوان کیخلاف چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا…

روس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے اعلان کیا ہے کہا کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے دھمکیوں کے بعد وہ ایک فوجی مشق کے حصے کے طور پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا۔ روس کی وزارت دفاع نے پیر کی شب جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جب سے روس نے 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ روس نے بار بار بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کی حمایت کر کے دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم کے…

روس کا خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ،پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہروس کا خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ کہ ماسکو کا خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ملک نے صرف امریکہ جیسی خلائی صلاحیتیں ہی تیار کی ہیں۔ پیوٹن کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کے پچھلے ہفتے کے اس دعوے کے بعد ہے کہ روس نے "پریشان کن" اینٹی سیٹلائٹ ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، حالانکہ ایسا ہتھیار ابھی کام نہیں کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی…

مغرب کو ایٹمی جنگ کے خطرات کی مسلسل یاددہانی کی ضرورت ہے ،روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہناہےکہ مغرب کو ایٹمی جنگ کے خطرات کی مسلسل یاد دہانی کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا ہونا روس کو سلامتی کے خطرات سے بچاتا ہے اور یہ کہ ماسکو مغرب کو جوہری تنازعے کے خطرے کی مسلسل یاد دلاتا ہے۔ لاروف کی جانب سے یہ بیان روسی حکام کی جانب سے ملک کے دفاع کیلئے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کی طرف اشارہ قرار دینے کے بعد آیا ہے۔ گزشتہ ماہ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا تھا کہ اگر یوکرین کا…

شمالی کوریا کا زیر سمندر مزید ایک اور جوہری ڈرون کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے پانی کے اندر ایک جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل زیر آب حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے سمندر کی سطح کے نیچے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے جوہری صلاحیت سے لیس ڈرون کے ذریعے نیوی کے جہازوں اور بندرگاہوں کو تباہ کیا جا سکے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے زیر آب کیے گئے تجربے میں ڈرون نے 71 گھنٹے میں ایک ہزار کلومیٹر کا…

آئی اے ای اے کے سربراہ اہم دورے پر کل تہران پہنچیں گے

تہران(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کل3 مارچ کو اہم دورے پرتہران پہنچیں گے۔جہاں وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ جمعہ شب تہران پہنچیں گے۔ اس دورے کے دوران گروسی ہفتہ، 4 مارچ کو ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ مختلف مسائل پر بات چیت کریں گے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورہ ایران کی تصدیق بدھ کے روز ایران کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More