پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔پاکستان کے جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کررہا ہے، امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے…