بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ:دنیا خاموش کیوں؟
تحریر: مسعود احمد خان
دنیا میں اسپیشل ایٹمی مواد بہت کم ہیں جو کہ خاص طور پر نیوکلیئر بم بنانے میں کام آتا ہے ۔ دیکھا جائے تو دنیا میں صرف کچھ ریاستوں میں اس قدر مہنگے اور نایاب مواد کے ذخائر موجود ہیں۔ اس لیے اس مواد کی حفاظت بھی ان ریاستوں کی ذمہ داری ہے جن کے پاس یہ ہیں۔ تاہم، جوہری چوری اور اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ، بھارت اس ذمہ داری میں بری طرح ناکام ہو رہا ہے۔
یہ عجیب و غریب واقعات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔تازہ ترین حالیہ واقعات…