قازقستان کے ایک تہائی آئین میں ترامیم کیلئے ریفرنڈم کرائیں گے، قازق صدر
نور سلطان(پاک ترک نیوز)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی قانون کی 33 شقوں میں ترمیم کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے گا جو ملک کے آئین کا ایک تہائی حصہ ہے۔تاکہ نظام حکومت و معاشرت کو درست سمت میں دی جا سکے۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نے گذشتہ روز قازقستان کی پیپلز اسمبلی کے 31ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے قازقستان کی تعمیر کے لیے، ہمیں انفرادی اور عوامی اقدار کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقربا پروری، بدعنوانی اور رشوت…