براؤزنگ ٹیگ

#nzvseng

ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت پوری ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور اس اپنے تمام میچز جیتے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کے درمیان…

ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 77،جوش بٹلر نے 43،جونی بیرسٹو نے 33رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3جبکہ سینیٹر اور فلپس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

گوگل بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے رنگ میں رنگ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) کرکٹ کا بخار عروج پر ہے کیونکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل آئیں گے۔ ورلڈ کپ کی آمد کے ساتھ ہی جہاں کرکٹ کے بخار نے ہرشعبے کو پوری طرح اپنی جکڑ میں لے لیا ہے وہیں گوگل بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے رنگ میں رنگ گیا ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو کرکٹ کے رنگ میں رنگ دیا ہے ۔

ورلڈ کپ 2023ء کا آج سے آغاز، دفاعی چیمئپن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پہلے میچ میں مد مقابل

احمد آباد(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کا آج سے آغاز ہو گا ۔ دفاعی چیمئپن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج احمد آباد میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے دس ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر احمد آباد کے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

برسبین (پاک ترک نیوز ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو21رنز سے ہرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔نیوزی لینڈ 180رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔نیوزی لینڈ180رنز کے ہدف کے تعاقب میں 158بناسکی۔ فلپس نے 62جبکہ کپتان ولیمسن نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More