براؤزنگ ٹیگ

#occupaidkashmir

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اپنے پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ 5 اگست 2019 کو تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہوئے آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے…

مودی کا2019 میں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکے بعد پہلی بار مقبوضہ وادی کا دورہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کا دورہ کر رہے ہیں ۔جو 2019 میں متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ وادی کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ مودی کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،ہزاروں مسلح پولیس اور نیم فوجی دوستوں کو تعینات کیا گیا جبکہ سرینگر میں متعدد نئی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں ۔ متعدد مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا جبکہ فٹ سٹیڈم کی جانب جانیوالے راستوں پر…

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام درست قرار

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) ھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کیلئے دائر اپیلوں پر متعصبانہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، آرٹیکل 370 عارضی تھا، ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی…

مقبوضہ کشمیر ،بس گہری کھائی میں گرنے سے36 مسافر ہلاک

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا۔ مسافر بس میں 55 سے زائد مسافر سوار تھے۔بس حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ کھائی گہری ہونے اور پُرخطر راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تیز رفتار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ یوم استحصال کشمیر ‘‘ منایا جارہا ہے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو چار سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ۔مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں، تشویش کن سیاسی اورمعاشی صورتحال اورغیر سماجی پابندیوں نے…

انقرہ ،پاکستانی سفارتخانے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کے چار برس مکمل ہونے پر تصویری نمائش

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے کی چوتھی برسی کی یاد میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش جس کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے اور انقرہ کی Keçiören میونسپلٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا، اس میں سفارتی عملے، صحافیوں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ انقرہ میں پاکستان کے مشن کے نائب سربراہ عباس سرور قریشی نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہیہ نمائش بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر…

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

سری نگر(پاک ترک نیوز دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔19جولائی 1947 کو آج ہی کے دن کشمیری قیادت نے پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے ہیں۔جولائی 1947 ء کو آبی گزر سری نگر کے مقام پر بانی صدر آزاد جموں وکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک…

بھارتی سپریم کورٹ میں چار برس بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت بحالی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں چار برس بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کی سنوائی کے لیے سنیئر ترین ججوں پر مشتمل پانچ رکنی بنچ قائم کردیا، بنچ آج سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔آئینی ماہرین کاکہنا ہے کہ 4 سال گزرنے کے بعد بنیادی حقوق کی درخواست پر سماعت شروع ہونا بھارتی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔…

تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی کی شہادت کو 7 برس مکمل

سرینگر(پاک ترک نیوز) تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈالنے والے نوجوان برہان وانی کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 8 جولائی 2016 کو کوکرناگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے برہان وانی سمیت 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکیں ٹریفک سے خالی ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو برہان وانی کی شہادت پر بھارت مخالف ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے خاردار تار لگا کر مختلف…

جی 20ورکنگ گروپ کا اجلاس آج سری نگر میں ہو گا ،مقبوضہ وادی فوجی چھائونی میں تبدیل

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 ورکنگ گروپ کا آج سے تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے ، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال ہوگی۔ مودی سرکار کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں…

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی جبری قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں

سرینگر(پاک ترک نیوز) لائن آف کنڑول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منار رہے ہیں۔کشمیری یوم سیاہ کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنے اوپر ڈھائے گئے بھارتی مظالم کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔ریاست جموں و کشمیر کے عوام نہ صرف بھارت کی غلامی کے خلاف کھڑے ہوئے بلکہ آج بھی حصول حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 میں بھارت نے عالمی قوانین اور اخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کے…

مقبوضہ وادی میں مودی حکومت کے شب خون کو 3 برس مکمل

سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ وادی پر مودی حکومت کی جانب سے مارے گئے شب خون کو 3 برس مکمل ہوگئے۔ حریت کانفرنس نے یوم استحصال کشمیر پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A کو ختم کردیا، جس کے تحت مقبوضہ جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ وہ دن اور آج کا دن سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر…

کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نئی جہت دینے والے برہان وانی کی آج چھٹی برسی

سرینگر(پاک ترک نیوز) کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نئی جہت دینے اور پوسٹر بوائے کے نام سے شہرت پانے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کی آج چھٹی برسی ہے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے شہید ہوینوالے برہان مظفر وانی نے 2010 میں بندوق اٹھائی اور چھ سال تک قابض بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا، برہان کی اس جرات نے جہاں بھارتی فوج کی نیندیں حرام کیں وہیں تحریک آزادی کی نئی روح پھونک دی، ایسا لاوا جلایا جس کی شدت نے ہر کشمیری نوجوان کے دل میں آزادی کی تڑپ پیدا کر دی۔ برہان وانی کی برسی کو مقبوضہ کشمیر میں یوم…

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری،مزید 2نہتے کشمیری شہید

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کو ہراساں کیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کی کوشش کی۔ کے ایم سی کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے…

قابض بھارتی فورسز نے مزید3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر (پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض بھارتی فورسز نے مزید3کشمیریوں نوجوانوں کو شہیدکردیا ۔بھارتی افواج نے گزشتہ روز بھی تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔2روز میں بھارتی فورسز 6نوجوانوں شہید کرچکی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد…

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے 2نہتے کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سری نگر( پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے مزید 2نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔ ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More