براؤزنگ ٹیگ

#occupiedWestBank

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو عمر فلسطینی شہید

نابلس (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو عمر فلسطینی شہید ہو گیا ۔ مقامی میڈیا اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونیوالے 18 سالہ نوجوان محمود ابو سعان کو اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے سر میں گولی مار دی تھی۔ سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ دی ہے کہ مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک…

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید

نابلس (پاک ترک نیوز) شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے تین نہتے فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی گولیوں سے تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تین مسلح افراد نے گاڑی سے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی ۔ فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔ نابلس اس علاقے کا تجارتی دارالحکومت ہے اور اسرائیلی فوج کے چھاپوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔ فلسطینی…

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو نہتے فلسطینی شہید

رام اللہ (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ شمالی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کر کے مزید دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 22 سالہ محمد سمر ہوشیح اور 25 سالہ فواد محمد عابدکو جنین کے علاقے کوفردان میں فائرنگ کر کے شہید کیا ۔اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ فلسطینی شہری دو افراد کو شہید کرنے پر احتجاج کر رہے تھے جو اسرائیلی فورسز نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر کے شہید کردیئے تھے۔احمد ایمن…

فلسطینی شہر جنین میں فائرنگ کے تبادلے میں د و فلسطینی شہید ،اسرائیلی فوجی ہلاک

رام اللہ(پاک ترک نیوز) شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فلسطینی مرد اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان فلسطینیوں کی شناخت 23 سالہ احمد ایمن عابد اور 22 سالہ عبدالرحمن ہانی عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد جنین کے مغربی مضافات میں واقع گاؤں کفر دان کے رہنے والے تھے اور مبینہ طور پر شہر کے شمال میں جلاما (گلبوا) فوجی چوکی پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں…

اسرائیلی فورسز نےمغربی کنارے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

رام اللہ(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ فسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج کے چھاپے کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا۔ جنین کے سرکاری ہسپتال کے مطابق 25سالہ محمد مہر مری کو سینے میں گولی لگی اور اسے بدھ کی صبح ہسپتال لایا گیا تھا۔ سرکاری ہسپتال کے ترجمان بیکر نے کہا،یہ غالباً کسی سنائپر کی گولی ہے جس کا مقصد قتل کرنا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جینن گورنریٹ…

اسرائیلی فورسز نے 3نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونیوالے میں 14سالہ لڑکا بھی ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل کے اندر کئی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 14سالہ لڑکے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پٹرول بم حملوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ رام اللہ کے قریب جھڑپوں میں ایک اور فلسطینی مارا گیا جو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کر رہا تھا ۔ تاہم اسرائیلی فوج یا…

اسرائیلی فورسز نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد مسلح تھے اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔فلسطینی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ جائے وقوعہ پر موجود فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع ارابہ جنکشن پر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور اسرائیلی فورسز نے پیرا میڈیکس تک رسائی سے انکار کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More